نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں سیکٹر 24 تھانہ علاقے میں ایک تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کار نے ایک ای رکشہ کو ٹکر مار دی۔ واقعے میں ای رکشہ پر سوار نرس سمیت دو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے زخمیوں کو پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سمترا اسپتال کے سامنے پیش آیا۔ اس دوران ایک تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کار نے ای رکشہ پر سوار پانچ افراد کو ٹکر مار دی۔ واقعے میں دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
بی ایم ڈبلیو کار نے ای رکشہ کا ماری ٹکر، نرس سمیت دو کی موت - BMW rams into e rickshaw - BMW RAMS INTO E RICKSHAW
BMW rams into e-rickshaw in Noida نوئیڈا میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکٹر 24 میں ایک تیزرفتار بی ایم ڈبلیو گاڑی نے ای رکشہ کو ٹکر ماردی۔
Published : May 18, 2024, 3:35 PM IST
مہلوکین کی شناخت محمد مصطفی ولد قدم رسول عمر 50 سال اور میٹرو اسپتال کی اسٹاف نرس 25 سال کے رشمی کے طور پر کی گئی۔ زخمیوں کی شناخت راجندر ولد رام داس ساکن گجھوڑ رکشہ ڈرائیور عمر 45 سال، پون عمر 27 سال اور سورج عمر 20 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ زخمیوں کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی سی پی نے بتایا کہ بی ایم ڈبلیو کار سوار تشار اور سیکٹر 41 نوئیڈا کے رہنے والے آدی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کا تیسرا ساتھی امن سسودیا جو سیکٹر 41 کا ساکن ہے فرار ہے۔ پولیس اس کو تلاش کررہی ہے۔