ممبئی:سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور بی جے پی کے قریبی لیڈر رئیس شیخ جن کی کبھی بلدیہ میں طوطی بولتی تھی آج وہی بلدیہ کے سامنے لاچار اور ہے بس نظر آرہے ہیں۔۔یہی سبب ہے کہ بلدیہ نے اُن کے رہائشی عمارت چشتیہ پیلیس میں پانی کی لائن کاٹنے کا فرمان جاری کیا ہے۔ حالانکہ شيخ نے حال ہی میں بازار سے کافی کم قیمت پر یہاں گھر خریدا تھا۔
رکن اسمبلی رئیس شیخ کی بلڈنگ کی پانی کی لائن کاٹنے کا بی ایم سی کا فرمان - FIRE SAFETY RULES - FIRE SAFETY RULES
ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کی عمارت کی پانی کی لائن کاٹنے کا بی ایم سی کی جانب سے فرمان جاری کیا گیا ہے۔

Published : Jun 12, 2024, 10:28 PM IST
|Updated : Jun 12, 2024, 10:46 PM IST
بلدیہ کی جانب سے اس نوٹس کے پیچھے کی کئی وجوہات ہیں ان میں سے اہم وجہ یہ ہے کہ اس بلڈنگ کو آکوپینسی سرٹیفکیٹ نہیں ہے اور دوسرا سب سے سنگین مسئلہ ہے یہاں فائر کے اصولوں کو بالائے طاق رکھا گیا ہے۔ جس کے سبب کچھ ماہ قبل ہی اس عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔۔عمارت کی اس سے نو تعمیر کی گئی تھی اور بلڈر نے یہ سارے اصول و ضوابط نظر انداز کر کے یہاں مکینوں کو رہنے کے لیے جگہ فروخت کر دی۔۔ان مکینوں میں رئیس شیخ بھی شامل ہیں۔
حالانکہ رئیس شیخ نے بھی بلدیہ میں واٹساپ کے ذریعے شکایت کی تھی۔ اور اس شکایت کے بعد پرانے مکین کی پارکنگ کی وہ جگہ چھین لی گئی جیسے بلڈر نے رجسٹر کیا تھا۔۔۔حال ہی میں بی ایم سے کمشنر نے ممبئی فائر بریگیڈ کے صدر دفتر کا جائزہ لیتے ہوئے ہر اس بلڈنگ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فرمان جاری کیا ہے جن عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم کو لیکر فائر قوانین کو بالائے طاق رکھا گیا ہے۔