سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے 16 امیدواروں کے ناموں کا فہرست جاری کی ہے۔ اب بی جے پی کی اگلی میٹنگ 29 اگست کو تجویز کی گئی ہے، جس میں دیگر سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وہیں دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران اسٹار کمپینرز کی لسٹ بھی جاری کی ہے۔ اس لسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی، جموں اور کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی مہم کی قیادت کریں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ،نتن گڈکری، منوہر لال کھٹر، کشن ریڈی، شیوراج سنگھ چوہان، جتیندر سنگھ اور سابق مرکزی وزراء انوراگ ٹھاکر، اسمرتی ایرانی اور وی کے سنگھ کے علاوہ راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما اور ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر بھی اس مہم میں حصہ لیں گے۔
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی 40 اسٹار مہم چلانے والے و دیگر نمایاں چہرے ہیں جو انتخابی مہم کے دوران جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔
2014 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 25 سیٹیں جیتی تھیں جبکہ محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی نے 28 سیٹیں جیتی تھیں۔ بی جے پی اور پی ڈی پی نے مخلوط حکومت بنائی تھی، لیکن بی جے پی کے اتحاد سے الگ ہونے کے بعد حکومت 2018 میں گر گئی تھی۔