احمدآباد: پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کے ہندؤوں پر دیے گئے بیان پر احمدآباد کانگریس دفتر کے باہر بی جے پی کارکنان نے بڑی تعداد میں اکٹھا ہو کر احتجاج کیا۔ بی جے پی اور کانگریس کارکنان نے آمنے سامنے آگئے ۔پتھراؤ کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعے میں ایس پی رینک کے ایک آفیسر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
گجرات کانگرس کمیٹی کے دفتر پر پتھراؤ،بی جے پی کے خلاف احتجاج (etv bharat) اس معاملے پر کانگریس لیڈر ہمت سنگھ پٹیل نے کہا کہ آج صبح کانگریس پارٹی کے دفتر پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں نے جس طریقے سے توڑ پھوڑ کی ہے۔اس پر بے حد افسوس ہے۔کانگریس پارٹی کے دفتر پر جس طریقے سے حملہ کیا گیا ہے اس کی شکایت ہم نے پولیس میں درج کرائی ہے۔ ہم اس معاملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مودی جی کی دنیا میں سچ کو مٹایا جا سکتا ہے: راہل گاندھی
انہوں نے کہاکہ بی جے پی عوامی حمایت کھو رہی ہے۔ لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کے مقصد سے کانگریس کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے پتھراو کیا۔ کانگریس کمیٹی اس حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راہل گاندھی نے قومی ایکتا کی بات کی۔ بی جے پی راہل گاندھی کے بیان کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی نے گذشتہ روز وزیراعظم مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کو کہا کہ یہ لوگ ہندو نہیں ہیں کیونکہ ہندو کبھی نفرت اور تشدد نہیں پھیلاتا۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر حکمراں پارٹی کے رہنماوں نے سخت نکتہ چینی کی ہے جبکہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے راہل گاندھی کے بیان کی حمایت کی ہے۔