اردو

urdu

ETV Bharat / state

بسرا رپورٹ: مختار انصاری کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا - MUKHTAR ANSARI DEATH - MUKHTAR ANSARI DEATH

مختار انصاری کی رپورٹ آگئی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ ان کی موت زہر سے نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ آپ کو یاد ہوگا جب مختارانصاری کی موت واقع ہوئی تھی تو ان کے بھائی افضل انصاری اور بیٹے عمر انصاری نے بھی یہ الزام لگایا تھا کہ ان کو زہر دے کر مارا گیا ہے۔

بسرا رپورٹ: مختار انصاری کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا
بسرا رپورٹ: مختار انصاری کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 11:58 AM IST

باندہ: ڈسٹرکٹ جیل میں مختار انصاری کی موت کے بعد بِسرا کو محفوظ رکھا گیا تھا۔ اب بسرا رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں مختار انصاری کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی ہے۔ یہ رپورٹ تحقیقاتی ٹیم کو سونپ دی گئی ہے۔ بتا دیں کہ مختار انصاری کے گھر والوں نے ان کو زہر دے کر مارنے کا الزام لگایا تھا۔

Bisra report of Mukhtar Ansari

واضح رہے کہ باندہ جیل میں بند مختار انصاری نے 20 مارچ کو مئو ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کو بتایا تھا کہ 19 مارچ کو باندہ جیل کے اندر کھانے میں زہر ملا دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے بھی ان کی جان لینے کی دو بار اور کوششیں کی گئی تھیں۔

26 مارچ کو جب مختار انصاری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور ان سے ملنے آئے ان کے بھائی افضل انصاری نے بھی مختار انصاری کی حالت دیکھ کر یہ کہا تھا جیل کے اندر میرے بھائی کو زہر دیا جا رہا ہے۔ مختار انصاری کی موت کے بعد ان کی لاش لینے آئے ان کے بیٹے عمر انصاری نے بھی ان پر زہر دے کر قتل کا الزام لگایا تھا۔

اس حوالے سے مجسٹریٹ انکوائری جاری ہے۔ ٹیم نے جیل انتظامیہ سے معلومات اکٹھی کر لی ہیں۔ اب مختار انصاری کی بسرا رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ اس میں موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا گیا ہے۔ یہ رپورٹ بھی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details