بیگوسرائے: وزیر اعظم نریندر مودی نے 'خاندانی سیاست' پر شدید حملہ کرتے ہوئے اسے سماجی انصاف کے منافی قرار دیا اور کہا کہ بہار نے کئی دہائیوں سے اس کی وجہ سے نقصان اٹھایا اور جھیلا ہے۔ ہفتہ کو یہاں بہار کے لیے 27300 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں سمیت 1 لاکھ 62 ہزار کروڑ روپے کے کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھتے اور افتتاح کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ خاندانی سیاست اور ووٹ بینک کی سیاست نے بہار کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی سیاست سماجی انصاف کے منافی ہے اور یہ ہنرمندوں کے ساتھ ناانصافی کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس اپنی اقربا پروری اور بدعنوانی کو چھپانے کے لیے دلتوں، استحصال زدہ طبقات اور پسماندہ طبقات کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی ذہنیت کو سماجی انصاف نہیں سمجھا جا سکتا، بلکہ یہ دراصل اس کے ساتھ دھوکہ ہے۔ مودی نے کہا، "حقیقی سماجی انصاف خوشامد سے نہیں ، مطمئن کرنے سے آتا ہے۔ مودی ایسے ہی سماجی انصاف، ایسے ہی سیکولرازم کو مانتا ہے۔ جب مفت راشن ہر مستحق تک پہنچے، جب ہر غریب مستحق کو مستقل مکان ملے، جب ہر بہن کو گھر ملے۔ گھر میں گیس، پانی کا نل، بیت الخلا ملتا ہے، جب غریب سے غریب کو بھی اچھا اور مفت علاج ملتا ہے، جب سمان ندھی ہر کسان کے بینک اکاؤنٹ میں آتی ہے، تب سیچوریشن ہوتا ہے اور یہی اصل سماجی انصاف ہے، پچھلے 10 برسوں میں جتنے کنبوں تک مودی کی گارنٹی پہنچی ہے، ان میں سب سے زیادھ کنبے دلت، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ ہیں۔