بنگلورو:کرناٹک میں ایک خصوصی عدالت نے کاروار کے کانگریس ایم ایل اے ستیش سیل اور دیگر چھ افراد کو بیلے کیری لوہے کی غیر قانونی برآمدگی معاملے میں سات سال قید کی سزا سنائی۔ سنہ 2009-10 کے بیچ ضبط شدہ لوہے کی چوری کر کے اسے برآمد کرنے کے کل چھ معاملات میں، عدالت نے ایم ایل اے ستیش سیل اور بندرگاہ کے اس وقت کے افسر مہیش بلیے کو 24 اکتوبر کو قصوروار قرار دیا تھا۔ عدالت نے سزا کا اعلان سنیچر کو کیا۔
مختلف کسز میں الگ الگ سزا
عدالت نے قصواروں کو فراڈ کیس میں سات سال، سازش کیس میں پانچ سال اور لوہا چوری کیس میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ستیش سیل، پورٹ کنزرویٹر مہیش بلیے، للووہل کمپنی کے مالک پریم چند گرگ، سری لکشمی وینکٹیشور ٹریڈرز کے مالک کھراڈاپوڈی مہیش، سواستیک کمپنی کے مالکان کے وی ناگراج اور گووندراجو، آشاپورہ کمپنی کے مالک چیتن اور آئی ایل سی کمپنی کے مالک سومشیکھر (وفات پا چکے) کو سزا سنائی۔
عدالت نے چھ مقدمات کے سلسلے میں تمام ملزمان کے خلاف 40 کروڑ روپے (6 کروڑ روپے، 9 کروڑ روپے، 9 کروڑ روپے، 9.52 کروڑ روپے، 9.25 کروڑ روپے اور 90 لاکھ روپے) کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے کرناٹک حکومت کو جرمانے کی رقم ضبط کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم نامے میں بیلکیری سے خام لوہے کی غیر قانونی برآمد سے متعلق چھ مقدمات شامل ہیں۔