احمدآباد:جائے وقوع کا جائزہ لینے کے بعد مکتم پورا کے کاونسلر مرزا حاجی اسرار بیگ نے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔مکان کی بالکنی کا ایک حصہ اچانک سے گرپڑا۔اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
جوہاپورا میں واقع عمارت کی بالکنی کا ایک حصہ منہدم (etv bharat) انہوں نے کہاکہ اس وقت لوگ سو رہے تھے۔ اس عمارت کے نیچے واقع دکانیں بھی بند تھیں۔اس کی وجہ سے یہاں کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔ہم نے صبح میں ہی احمدآباد میونسپل کارپوریشن کو اس کی اطلاع دی۔ محکمہ فائر کے افسران بھی یہاں آئے ۔ایسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس عمارت کے خستہ حال حصے کو گرایا گیا۔
کاونسلر نے مزید کہا کہ سے یہ عمارت خستہ حالی کا شکار تھی۔ اچانک سے یہ عمارت کے کچھ حصے گر گئے جس سے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔ کیونکہ یہ ایک مصروف علاقہ ہے۔یہاں گاڑیوں کی آمدورفت بھی زبردست ہوتی ہے۔لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صفائی آدھا ایمان ہے، قربانی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھیں!
ان کا کہنا ہے کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لوگوں کو نوٹس دیا جاتاہے لیکن مجبوری یہ ہے کہ یہ لوگ کہاں جائیں گے،ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔احمدآباد میں ہاوسنگ اسکیم فی الحال نہیں ہے۔ اگر ہاؤسنگ کی اسکیم ہو تو ضرورت مند لوگوں کو فائدہ دینا چاہیے۔