احمد آباد:اے ایس ای کیمپس کا سالانہ حوصلہ افزائی پروگرام منعقد ہوا، جس میں فلسطین کے حق میں ترانے گائے گئے۔ اس تعلق سے احمد آباد اسکول آف ایجوکیشن کیمپس کے ٹرسٹی شاہ نواز نے کہا کہ کا Ase اسکول کیمپس کا سالانہ حوصلہ افزائی پروگرام میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیا گیا۔ اس تقریب کے ساتھ ساتھ طلباء دوستوں کی جانب سے مختلف تعلیمی اور ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔ جس میں فلسطین کے حق میں ایک ترانہ پیش کیا گیا جسے سن کر آنکھیں نم ہو گئیں اور بچوں نے بتایا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔ اور اس جنگ میں اپنی جان گنوانے والوں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اے ایس ای کیمپس میں فلسطین کے حق میں ترانے پیش کیے گئے - ghaza
Anthems Sung in Support of Palestine: احمد آباد اسکول آف ایجوکیشن کیمپس کا سالانہ حوصلہ افزائی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں فلسطین کے درد کو محسوس کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں بچوں نے ترانہ گایا۔ اور اس جنگ میں شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کی۔ تاہم اس موقع پر اے ایس ای اسکول کیمپس میں سالانہ حوصلہ افزائی ایوارڈ، میڈل، سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ سالانہ پروگرام مکمل ہوا۔
Published : Mar 14, 2024, 5:52 PM IST
|Updated : Mar 16, 2024, 9:44 AM IST
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں (wmo) ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے ممبران جناب شفیع بھائی ملانی، جناب عرفان بھائی عرب (ناورنگ اسکول)، جناب جاوید بھائی سندھی (فیض عام اسکول) جناب محبوب بھائی بلوچ صاحب (رائل ٹیوشن کلاسز) ڈاکٹر ظہیر میمن، ڈاکٹر حمیرہ منصوری، مہمانوں نے شرکت کی۔ جس میں 200 سے زائد میڈلز، سرٹیفکیٹس اور دیگر انعامات بچوں کو دیے گئے۔ ہمارے طرف سے چلائے جانی والی مہم ایجوکیشن میڈیکل اور این سی سی پروجیکٹ ون روپیہ ون ڈے ون انڈین کا پلان بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ نواز شیخ نے رمضان المبارک کے صدقات اور تعلیم میں عظیم عطیات کی اپیل کی۔ اور میڈیکل کے شفیع بھائی ملانی نے معاشرے کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کا پیغام دیا۔