اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں ہندو تنظیم کی جانب سے 21 ائمہ و موذنین کو عمرہ پر روانہ کرنے کے انتظامات مکمل - HINDU GROUP SPONSORING UMRAH TRIP - HINDU GROUP SPONSORING UMRAH TRIP

Umrah organized by Hindu organization in Malegaon مالیگاؤں میں بارہ بلوتے دار متر منڈل کی جانب سے مارکیٹ کمیٹی آفس پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ بنڈو کاکا بچھاؤ نے 21 امام و موذن کو عمرہ کی روانگی سے متعلق تفصیلات پیش کی اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے اس کام کی ستائش کرتے ہوئے بنڈو کاکا بچھاؤ کو مبارکباد پیش کی۔

ہندو تنظیم کی جانب سے 21 امام و موذن کو عمرہ پر روانہ کرنے کے انتظامات مکمل
ہندو تنظیم کی جانب سے 21 امام و موذن کو عمرہ پر روانہ کرنے کے انتظامات مکمل (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 11:41 AM IST

ہندو تنظیم کی جانب سے 21 امام و موذن کو عمرہ پر روانہ کرنے کے انتظامات مکمل (etv bharat)

مالیگاؤں:ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی مالیگاؤں میں منعقدہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ ہندو مسلم اتحاد ہی ہمارا ہندوستان ہے۔ نفرت کے اس ماحول میں محبت کی فضا مالیگاؤں سے اٹھ رہی ہیں جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ ہمارے ہندو بھائی بنڈو کاکا بچھاؤ کی جانب سے 21 امام و موذن کو عمرہ پر روانہ کرنے کی کوشش نفرت کی اندھیروں میں محبت کی کرن کا ثبوت ہے۔ یہ ہماری ہندو مسلم دوستی کی زندہ مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس محبت کی کرن سے پورا ملک جگمگائے گا۔ اور بنڈو کاکا بچھاؤ نے انسانیت کے ناطے غریبوں یتیموں کی امداد جاری رکھی ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ بنڈو کاکا بچھاؤ کی طرح ہم بھی پورے ملک میں انسانیت کے پیغام کو عام کریں۔ سیاست اور اقتدار والے ہمارے ہندو مسلم اتحاد و پیار کو توڑ نہیں سکتے ۔اس اقدام سے مالیگاؤں سے پورے ملک میں ہندو مسلم اتحاد کا پیغام جائے گا۔

اس دوران بنڈو کاکا بچھاؤ نے کہا کہ ہم مندر میں کام کرنے والے غریب ہندو بھائی کو تیرتھ کروایا اور اسی ضمن میں مسلم سماج میں امام و موذن کے لئے عمر کا پروگرام ظاہر کیا۔ اس کے لئے اب تک 250 عریضہ موصول ہوا ہے۔جن لوگوں نے ابھی تک عریضہ نہیں کیا ہے۔ وہ 27 مئی تک اپنا عریضہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گھاٹ کوپر ہورڈنگ واقعہ: ممبئی کرائم برانچ نے ملزم بھاویش بِھڑے کو گرفتار کر لیا - Ghatkopar hoarding incident

بنڈو کاکا بچھاؤ نے کہا کہ آئے ہوئے تمام عریضوں میں سے 21 خوش نصیب امام و موذن حضرات کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا جائے گا اور انہیں عمرہ کی سعادت پر روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 21 لوگوں کے عمرہ کے سفر کی پوری رقم ٹور آپریٹر کو ادا کردی ہے۔یہ سفر ماسٹر عمرہ ٹورس اینڈ ٹراویلس کے ذریعے ہوگا۔ہم نے 12 لاکھ روپے ادا کردیئے ہیں۔اس کام میں انہوں نے ٹور اینڈ ٹراویلس کے شہاب جلیس اور شفیق حاج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس نیک کام میں کمانے کی نیت سے اوپر اٹھ کر خدمت کے جذبہ سے انتہائی مناسب اور رعایتی فیس لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details