علیگڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے ساتھ ہی کلچرل ایجوکیشن سینٹر (سی ای سی) یونیورسٹی کو ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے محاذ میں نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔ اسی کڑی میں سی ای سی میں مختلف کلبوں کے لیے نئے صدور اور مینٹرز کا تقرر کیا گیا ہے۔
سی ای سی اے ایم یو میں نئے صدور اور مینٹرز کی تقرری - CEC AMU - CEC AMU
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے ساتھ ہی کلچرل ایجوکیشن سینٹر (سی ای سی) میں مختلف کلبوں کے لیے نئے صدور اور مینٹرز کا تقرر کیا گیا ہے۔
Published : Aug 9, 2024, 4:15 PM IST
پروفیسر انور شہزاد (شعبۂ نباتیات) کو یونیورسٹی ایکو کلب، پروفیسر نازیہ حسن (شعبۂ انگریزی) کو یونیورسٹی ڈبیٹنگ اینڈ لٹریری کلب، پروفیسر بدر جہاں (شعبۂ فائن آرٹس) کو یونیورسٹی فائن آرٹس کلب، پروفیسر کملانند جھا (شعبۂ ہندی) کو یونیورسٹی ڈرامہ کلب، ڈاکٹر فصیح راغب گوہر (شعبۂ سیاسیات) کو یونیورسٹی فوک اینڈ ٹریڈیشنل میوزک کلب، ڈاکٹر فضیلہ شاہنواز (شعبۂ تاریخ) کو یونیورسٹی فلم کلب، آرکیٹیکٹ فراز فاروق (شعبۂ آرکیٹیکچر) کو یونیورسٹی ویسٹرن میوزک کلب، ڈاکٹر سید خرم نثار (شعبۂ فزیکل ایجوکیشن) کو یونیورسٹی فیوژن میوزک کلب، ڈاکٹر دانش محمود (شعبۂ میوزیالوجی) کو یونیورسٹی ہندوستانی میوزک کلب، ڈاکٹر احمد مجتبیٰ صدیقی (شعبۂ جغرافیہ)کو کلب فار شارٹ ایوننگ کورسز اور ڈاکٹر محمد ناظم (شعبۂ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس) کو یونیورسٹی ہوبیز ورکشاپ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔