احمدآباد:گجرات کے احمدآباد میں منعقدہ نشہ مکت بیداری مہم میں شرکت کرنے والے جماعت اسلامی ہند (گجرات)کے صدر ڈاکٹر سلیم پٹی والا نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق منشیات کے استعمال کے معاملے میں گجرات ملک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ والدین اس وقت تک نہیں جانتے جب تک کہ بچے نشے کی لت کے ساتھ ایم ڈی ڈرگ تک نہ پہنچ جائے۔ جماعت اسلامی ہند اور دھارمک سوہارد منچ نے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے نجات دلانے کے لئے نشہ مکتی ابھیان کی شروعات کی ہے۔
گجرات کے سابق چیف سکریٹری پی کے لہری نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہم سبھوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ منشیات کے کنٹینرز کی سب سے زیادہ تعداد گجرات کی بندرگاہ سے پکڑی جاتی ہے۔یہاں سے ہی سپلائی کی جاتی ہے۔ اگر ہم 2026 تک اس لعنت کو روک سکتے ہیں تو ریاست کی ترقی 12 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔