اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیسرے ’سر سید احمد خاں اے ایم یو میموریل ایوارڈ کا اعلان - Sir Syed Memorial Award - SIR SYED MEMORIAL AWARD

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور (این یو ایس) نے سال 2024 کے لیے اپنے باوقار ”سر سید احمد خاں اے ایم یو میموریل ایوارڈ“ کا اعلان کردیا ہے جو این یو ایس کی طالبہ اننیا ماتھر کو دیا گیا ہے۔

تیسرے ’سید احمد خاں اے ایم یو میموریل ایوارڈ کا اعلان
تیسرے ’سید احمد خاں اے ایم یو میموریل ایوارڈ کا اعلان (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 12:19 PM IST

علی گڑھ: سر سید احمد خاں اے ایم یو میموریل ایوارڈ“ عظیم سماجی مصلح اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خاں کی یاد میں 2022ء میں شروع کیا گیا تھا۔ 2022 اور 2023 میں بالترتیب ارچنا ڈی بالا اور کریمی زارا نایاب احمد کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اننیا ماتھر کو فلسفہ، سیاست اور اقتصادیات میں بیچلر آف آرٹس میں اعلیٰ ترین امتیازات کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کرنے پر اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ’سید احمد خاں اے ایم یو میموریل ایوارڈ‘ اے ایم یو الومنئی ایسوسی ایشن، سنگاپور کی جانب سے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں قائم کیا گیا، جس کا مقصد جنوبی ایشیا کی ثقافت اور اس سے متعلق موضوعات میں عمدہ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اے ایم یو الومنئی ایسوسی ایشن، سنگاپور کے بانی صدر اور جواہر لال نہرو میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ڈاکٹر بابر نذیر نے کہا کہ سید احمد خاں اے ایم یو میموریل ایوارڈ شروع کرنے کا سہرا جارج ابراہم کو جاتا ہے، جو سنگاپور میں پیدا ہونے والے اے ایم یو کے سابق طالب علم اور اے ایم یو الومنئی ایسوسی ایشن کے سرپرست ہیں۔ انھوں نے سر سید کے نام سے ایوارڈ شروع کرنے کا تصور پیش کیا۔

ڈاکٹر نذیر نے یہ بھی بتایا کہ اے ایم یو الومنئی ایسوسی ایشن، سنگاپور نے حال ہی میں اے ایم یو کے 10 طلباء کے لیے ’سنگاپور سمر کیمپ 2024‘ کا انعقاد کیا. طلباء نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کالج کے زیر اہتمام دو ہفتے کے ایشین انڈرگریجویٹ سمپوزیم میں شامل ہوئے۔ اس سمپوزیم کا مقصد ثقافتی تبادلے، نیٹ ورکنگ اور صلاحیت سازی کے لئے ایشیائی خطوں اور خاص طور سے آسیان خطہ کے انڈرگریجویٹس کو اکٹھا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر احسن ایوبی ساہتیہ اکادمی کے ترجمہ ایوارڈ سے سرفراز

جارج ابراہم نے اے ایم یو کے 10 ہونہار انڈرگریجویٹ طلباء آکاش گپتا، عروج اے وانی، جینس جے ڈوئل، ہاجرہ باری، خضر اے خان، مریم حمیدہ، محمد صائم، ثانیہ عارف، شیزا جمشید اور سید اے عبداللہ کے سنگاپور سفر کو اسپانسر کرنے کے لئے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ کیا۔

سمپوزیم میں طلباء نے ماہرین کے ساتھ کام کیا، پروجیکٹ تجاویز لکھنے کی تربیت حاصل کی اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اپنے منتخب کردہ موضوعات پر مبنی پروجیکٹ تجاویز تیار کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details