حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھراپردیش میں تلگودیشم کی شاندار کامیابی پر چندرابابو نائیڈو کو فون کرکے مبارکباد دی۔ مودی نے تلگودیشم سربراہ چندرابابو نائیڈو کو آندھراپردیش میں این ڈی اے اتحاد کی جانب سے حکومت تشکیل دینے کے امکانات پر مبارکباد دی۔ وہیں چندرا بابو نائیڈو نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو فون کرکے انہیں مبارکباد دی۔ لوک سبھا انتخابات میں تلگودیشم، جنا سینا اور بی جے پی اتحاد نے آندھراپردیش میں کلین سوئپ کیا ہے۔
آندھرا پردیش میں تلگودیشم کا شاندار مظاہرہ، 9 جون کو چندرابابو نائیڈو وزیراعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیں گے - Andhra Pradesh Election Results - ANDHRA PRADESH ELECTION RESULTS
لوک سبھا انتخابات کے سات مرحلوں اور آندھرا پردیش کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی گنتی آج صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگئی۔ ابتدا میں پوسٹل بیلٹ ووٹوں کی گنتی کی گئی جس میں تلگودیشم کو برتری حاصل رہی۔ ابتدائی رجحانات میں تلگودیشم کو آگے دیکھا جاسکتا ہے۔
Published : Jun 4, 2024, 9:26 AM IST
|Updated : Jun 4, 2024, 5:00 PM IST
انتخابات میں شاندار جیت کے بعد ٹی ڈی پی سربراہ نارا چندرابابو نائیڈو کی حلف برداری سے متعلق اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ چندرا بابو 9 جون کو امراوتی میں وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ بابو چوتھی بار وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔ اس موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسی دوران ٹی ڈی پی کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے منگل گری سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ 2019 میں لوکیش نے اسی حلقہ سے مقابلہ کیا تھا تاہم وہ یہاں سے ہار گئے تھے۔
توقع کی جارہی ہے کہ آج شام وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی راج بھون جاکر اپنا استعفیٰ گورنر کو سونپ دیں گے۔ تازہ طور پر ٹی ڈی پی نے 21 سیٹیں جیت کر 114 سیٹوں پر برتری برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ جنا سینا نے 6 پر درج کرلی اور 15 پر برتری رکھے ہوئے ہے، وائی سی پی کو 11 سیٹوں پر برتری اور بی جے پی دو سیٹیں جیت کر 6 سیٹوں پر برتری رکھے ہوئے ہے۔ اسی طرح لوک سبھا انتخابات کے نتائج کچھ اس طرح ہے کہ تلگودیشم پارٹی کو 16 حلقوں پر، بی جے پی کو تین حلقوں پر جنا سینا پارٹی کو دو حلقوں پر اور وائی سی پی کو صرف چار حلقوں پر کامیابی ملی۔