اردو

urdu

ETV Bharat / state

اموبا لکھنؤ کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد - Free Medical Camp - FREE MEDICAL CAMP

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھنو میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

amuoba-lucknow-organized-free-medical-camp
اموبا لکھنؤ کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 10:53 PM IST

Updated : Jun 23, 2024, 11:26 AM IST

لکھنو: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن لکھنؤ اور کائنڈ ہاسپٹل کے باہمی اشتراک سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہردوئی روڈ دوبگہ واقع کائنڈ ہاسپٹل میں کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح اموبا لکھنؤ کے صدر سید محمد شعیب اور کائنڈ ہاسپٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شارق حبیب نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کرکیا۔

پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اموبا لکھنؤ کی اعزازی سیکریٹری شہلا حق نے بتایا کہ اموبا ادبی ، ثقافتی ، سماجی و دیگر قومی خدمات میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے اور کمزور طبقات کے تئیں اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں رہتی ۔ شہلا حق نے مزید بتایا کہ کیمپ میں سو سے زائد افراد نے شرکت کی جس میں معاشی طور سے کمزور افراد کی اکثریت تھی ۔ جنرل فزیشیئن ڈاکٹر شارق حبیب ، ماہرِ امراضِ نسواں ڈاکٹر دولت النساء ، ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر انصار الحق اور ڈاکٹر فرقان کی دیکھ ریکھ میں منعقدہ اس کیمپ میں شوگر ، نیورو پیتھی ، آنکھ و امراضِ نسواں وغیرہ سے متعلق مفت جانچ ، صلاح اور دوائیں فراہم کی گئیں۔

ایسوسی ایشن کے سینئر رکن انور حبیب علوی نے تمام شرکاء بالخصوص معالجین ،اسپتال اسٹاف و دیگر معاونین کو ہدیۂ تشکّر پیش کیا ۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر شکیل احمد قدوائی ، سابق آئی جی سی آر پی ایف آفتاب احمد خان ، ڈاکٹر ضیاء افروز رضوی ، شیعہ وقف بورڈ کے سابق سی ای او ڈاکٹر محمد نصیر حسن ، اموبا خزانچی قیس مجیب، ڈاکٹر شارق احمد ، نثار فاطمہ رضوی، رفعت جعفری ، عامر جعفری وغیرہ موجود تھے.

Last Updated : Jun 23, 2024, 11:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details