علیگڑھ:صلع علیگڑھ میں دھنی پور ہوائی اڈے پر پروازوں کے لیے سبھی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ممکنہ طور پر مارچ کے دوسرے ہفتے کے آس پاس فضائی خدمات شروع کرنے کی تجویز ہے۔ ضلع مجسٹریٹ وشاک جی نے متعلقہ افسران کو ہوائی خدمات شروع کرنے اور افتتاحی پروگرام کے لیے سبھی ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ وشاک جی نے ہوائی اڈے کے رن وے، پمپ روم، میٹ آفس، لگج روم، سنتری پوسٹ اور گارڈ روم کا معائنہ کیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ 19، سیٹر ہوائی جہاز کی پرواز کے لیے نئے تعمیر شدہ دھنی پور ہوائی اڈے کو آپریٹ کرنے کے لیے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے سبھی کارروائیاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہیں۔ پہلے علی گڑھ سے لکھنؤ کے لیے ہوائی پروازیں شروع کرنے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
علی گڑھ سے لکھنؤ کا ہوائی سفر جلد شروع ہوگا، تمام انتظامات مکمل - ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا
Aligarh to Lucknow Air Travel will Start Soon: علی گڑھ کے باشندوں کو جلد ہی ہوائی سفر کی سہولت ملنے والی ہے۔ پہلے مرحلے میں علیگڑھ سے لکھنؤ تک شروع ہوگی۔ اس کے علاوہ فضائی پٹی کی توسیع کے لیے بھی کارروائی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
Published : Mar 6, 2024, 12:25 PM IST
یوپی حج کمیٹی کا دفتر اموسی ایئرپورٹ کے قریب حج ہاؤس میں منتقل
ضلع مجسٹریٹ نے ہوائی اڈے کی ورچوول مجوزہ افتتاحی تقریب کے لیے ہوائی اڈے پر پنڈال، پارکنگ، عوامی نمائندوں، عہدیداران اور دیگر افراد کے بیٹھنے کا انتظام، آنے والے مسافروں کے لیے پارکنگ کے انتظامات، پورے کمپلیکس کی صفائی اور بنیادی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر اے ڈی ایم سٹی، سٹی مجسٹریٹ، تحصیلدار، پروجیکٹ منیجر یو پی آر این این اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔