اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش کی موجودہ حکومت مدرسوں کے معاملے میں غیر ضروری مداخلت کر رہی ہے، اکھلیش یادو - Akhilesh Yadav On Madrasa Education - AKHILESH YADAV ON MADRASA EDUCATION

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ مدرسوں میں تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کا کام کرنا چاہئے۔ ریاست میں سماج وادی کی حکومت میں مدرسوں کو لے کربہت کام کیا گیا تھا لیکن ریاست کی موجودہ حکومت غیر ضروری طور پر مدرسوں کے معاملے میں مداخلت کر رہی ہے۔

اترپردیش کی موجودہ حکومت مدرسوں کے معاملے میں غیر ضروری مداخلت کر رہی ہے:اکھلیش یادو
اترپردیش کی موجودہ حکومت مدرسوں کے معاملے میں غیر ضروری مداخلت کر رہی ہے:اکھلیش یادو (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 6:44 PM IST

لکھنو: اتر پردیش حکومت انتظامیہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں غیر منظور شدہ مدارس کو بند کرنے کی ہدایت ہے اس تعلق سے ضلع سدھارتھ نگر کے سیکشن ایجوکیشن افیسر نے غیر منظور شدہ مدارس کو بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اترپردیش کی موجودہ حکومت مدرسوں کے معاملے میں غیر ضروری مداخلت کر رہی ہے:اکھلیش یادو (etv bharat)

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مدرسے میں پڑھنے والے طلبہ کو سرکاری سکول میں داخل کرایا جائے۔ اس سلسلے میں نہ صرف ضلعی سطح پر لوگوں میں شدید بے چینی ہے بلکہ ریاستی سطح پر بھی لوگوں میں شدید بے چینی ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ خورشید احمد نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یا دو سے آج پریس کانفرنس میں مدرسوں کے سلسلے میں سوال کیا کہ یوپی حکومت انتظامیہ نے ایک لیٹر جاری کر کہا ہے کہ سبھی غیر منظور شدہ مدارس کو بند کیا جائے اور اس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو سرکاری اسکول میں داخلہ کرایا جائے اس فیصلے سے ریاست کے لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:یوپی مدرسہ بورڈ کے عہدیداروں نے مدارس سے طلبہ کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کرنے کے حکم کو مسترد کردیا

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ہمارا سرکاری سے یہی کہنا ہے کہ مدرسہ بورڈ میں عمل دخل نہ کرے ۔یہ اس لیے کیا جاتا ہے کیونکہ ان کو ووٹ کا پرشپشن بنانا ہے۔ سماج وادی پارٹی کی حکومت آئے گی تو مدارس میں تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے پوری کوشش ہوگی۔ مدرسہ مارڈن اسکیم بھی بحال ہوگی اور مدارس کو سبھی سہولت دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details