اردو

urdu

ETV Bharat / state

الیکشن کمیشن نے اجیت پوار گروپ کو اصلی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی قرار دے دیا - نیشنلسٹ کانگریس پارٹی

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اجیت پوار کا دھڑا اصلی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ہے۔ اجیت پوار کا دھڑا حقیقی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شرد پوار کو جھٹکا لگا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 7:50 PM IST

Updated : Feb 6, 2024, 8:48 PM IST

ممبئی: الیکشن کمیشن نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اجیت پوار کے گروپ کو اصلی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی قرار دے دیا ہے۔ اجیت پوار گروپ کو اصلی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی قرار دینے کے فیصلہ سے شرد پوار کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ تجربہ کار سیاسی رہنما شرد پوار کو جھٹکا دیتے ہوئے، الیکشن کمیشن نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے گروپ کو جس کی قیادت ان کے بھتیجے اجیت پوار کر رہے ہیں، صحیح پارٹی قرار دا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چونکہ اجیت پوار کے پاس اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی زیادہ تعداد ہی، اس لئے الیکشن کمیشن نے پارٹی اور اس کا نشان اجیت پوار کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شرد پوار سے کہا گیا ہے کہ وہ آنے والے راجیہ سبھا انتخابات کے پیش نظر اپنی پارٹی کا کوئی نام منتخب کریں۔ شردپوار سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گروپ کا نام اور نشان 7 فروری کو سہ پہر 3 بجے تک پولنگ باڈی کو بھیج دیں۔

پارٹی کے کل 53 ارکان اسمبلی میں سے صرف 12 نے ہی شرد پوار کی حمایت کی ہے جبکہ گذشتہ سال پارٹی پر کنٹرول کےلئے جنگ کا آغاز ہوا تھا۔ وہیں 41 ارکان اسمبلی اجیت پوار کے ساتھ ہیں، جنہوں نے بی جے پی-ایکناتھ شندے اتحاد میں شامل ہوکر حکومت تشکیل دی ہے۔ شردوار گروپ کے سینئر رہنما انیل دیشمکھ نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو جمہوریت کا قتل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ این سی پی کی بنیاد کس نے رکھی تھی... لیکن ان سب کے باوجود الیکشن کمیشن نے باغی گروپ کو اصلی پارٹی قرار دے دیا۔

Last Updated : Feb 6, 2024, 8:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details