احمدآباد:گجرات کی راجدھانی احمدآباد میں منعقدہ عید ملن کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے سنی مسلم وقف کمیٹی کے ٹرسٹی رضوان قادری نے کہا کہ ہمارے ادارے کے ذریعہ لوگوں کو کتنا فائدہ کو پہنچ رہا ہے، اسے بتانے کے لئے یہاں سب اکٹھا ہوئے۔ ہم نے یہاں بتایا کہ وقف کے نظام کی مدد مسجد قبرستان مزار کی ضرورت پوری کرنے کے بعد سرپلس بچے ہوئے پیسے کے ذریعہ قوم کی فلاح کی جاتی ہے۔
انہوں نے وقف نظام کو شفافیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ بس سنی مسلم وقف کمیٹی کے ادارے کا خرچ زیادہ تر بینک چیک سے کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ہی بانگی اور فراز کی تنخواہ 100 فیصد اکاؤنٹ پہ چیک کے ذریعے دی جاتی ہے اور مسجد اور قبرستان کے نظام کے لیے تقریبا سبھی اخراجات چیک سے کیے جاتے ہیں۔ ہمارا کام آئینے کی طرح صاف شفاف ہے۔