اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمدآباد میونسپل کارپوریشن بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے: شہزاد خان - Ahmadabad Municipal Corporation - AHMADABAD MUNICIPAL CORPORATION

احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان نے میونسپل کارپوریشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی سے پاک حکمرانی کے بارے میں بات کرنے والا احمد آباد میونسپل کارپوریشن بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے۔

احمدآباد میونسپل کارپوریشن بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے: شہزاد خان
احمدآباد میونسپل کارپوریشن بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے: شہزاد خان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 4:22 PM IST

احمدآباد میونسپل کارپوریشن بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے: شہزاد خان

احمدآباد:شہزاد خان پٹھان نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے تعلق سے کہا کہ سال 2023-24 میں میونسپل کارپوریشن کے کلاس 1، 2، 3 اور 4 کے کل 326 عہدیداروں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی۔ نوٹس یہ ثابت کرتی ہے کہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے۔

احمد آباد میونسپل کارپوریشن کا سالانہ بجٹ 12 ہزار کروڑ ہے، تاکہ احمد آباد کے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ لیکن ان پیسوں سے اشتہارات اور پبلسٹی کی جاتی ہے۔ بد عنوانی سے پاک گورننس، کلین احمدآباد، ترقی یافتہ احمدآباد، رہنے کے قابل اور خوبصورت شہر جیسے نعرے دیے جاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کا کوئی بھی محکمہ بدعنوانی سے پاک نہیں ہے۔

سال 2023-24 میں اب تک کل 24 کلاس I افسران کو وجہ بتاؤ نوٹس دیے گئے ہیں، جن کی محکمانہ تحقیقات جاری ہیں۔ سال 2023-24 میں آج تک کل 162 کلاس 2 افسران کو شوکوز نوٹس دیے گئے ہیں۔ 24-2023 میں اب تک کل 77 کلاس 3 افسران کو نوٹس دیے گئے ہیں۔ کل 63 کلاس 4 کے افسران کو سال 2023-24 میں اب تک نوٹس دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کی طرف سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ بدعنوان عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، قصوروار عہدیداروں کی معطلی اور بدعنوانی سے پاک حکمرانی کی جائے، بصورت دیگر کانگریس پارٹی ان تمام معاملات کی مخالفت کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details