کولکاتا:ادھیر رنجن چودھری نے مغربی بنگال پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔لوک سبھا انتخابات2024 میں مرشدآباد کے بہرامپور پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے ہاتھوں شکست کے بعد سے ہی ادھیر رنجن چودھری سے متعلق قیاس آرائی تھی کہ وہ کوئی بڑا فیصلہ لیں گے۔
جمعہ کے روز ادھیر چودھری نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ انہوں نے پردیش کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس معاملے میں ان کی دلیل ہے کہ مغربی بنگال میں کانگریس کو مضبوط بنانا ہے۔
ادھیرنجن چودھری 10 فروری 2010 سے پردیش کانگریس کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ 10 سال سے زیادہ عرصے تک ریاستی کانگریس صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ ادھیر لوک سبھا میں کانگریس لیڈر بھی تھے۔ اس سے پہلے وہ مرشدآباد کے ضلع صدر تھے۔