اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس ہائی کمان کے انتباہ کے باوجود ادھیر رنجن چودھری کے ممتا مخالف بیان بازی جاری - Adhir On Mallikarjun Kharge - ADHIR ON MALLIKARJUN KHARGE

Lok Sabha Election 2024: مغربی بنگال کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن گھڑگے کے سخت موقف کے باوجود ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کون کیا کہتا ہے کہ وہ صرف اتنا جانتے ہیں مغربی بنگال میں ایک بدعنوان سیاسی جماعت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

کانگریس ہائی کمان کے انتباہ کے باوجود ممتا کے خلاف ادھیر کی مخالفت جاری
کانگریس ہائی کمان کے انتباہ کے باوجود ممتا کے خلاف ادھیر کی مخالفت جاری (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 5:03 PM IST

کانگریس ہائی کمان کے انتباہ کے باوجود ممتا کے خلاف ادھیر کی مخالفت جاری (etv bharat)

مرشدآباد:کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے ممتا بنرجی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہوئے ادھیر چودھری کو عملی طور پر پارٹی چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ لیکن بہرام پور لوک سبھا کے رکن پارلیمان نے پارٹی کے اس سخت موقف کے سامنے بھی سر نہیں جھکایا۔

ادھیر چودھری نے ملکارجن کھڑگے کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان لوگوں کی خاطر ایسا نہیں کریں گے جو انہیں اور ان کی پارٹی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری لیے یہ لڑائی اخلاقی ہے۔ ہم بدعنوانی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

بہرامپور میں ادھیر رنجن چودھری نے پریس کانفرنس میں کہاکہ میری مخالفت اخلاقی مخالفت ہے۔ کوئی مجھے مارے گا اور میں اس کے لیے کروں گا اور اس کی حمایت کروں گا؟ ایسا بالکل نہیں ہو سکتاہے۔ میری مخالفت میں کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے۔ مغربی بنگال میں کانگریس کو بچانے کے لئے میں لڑ رہاہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں انڈیا اتحاد کی پریس کانفرنس، اقتدار میں آنے کا کیا دعویٰ

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں کانگریس کو ختم کرنے والوں کی حمایت نہیں کرسکتا ہوں۔میں کانگریس کا ایک عام کارکن ہوں اور اپنی پارٹی کو کسی کے ہاتھوں برباد ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا ہوں۔انہوں نے اس معاملے پر ممتا بنرجی کی سیاسی حکمت عملی پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ترنمول سپریمو نے ریاست میں اقتدار میں آنے کے لیے جنگل محل میں ماؤسٹوں کا استعمال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details