اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک اسکول ایسا بھی جہاں گذشتہ تین برسوں سے محض ایک طالب اور ایک استاد - محض ایک طالب اور ایک استاد

A school where only one student پنجاب کے شہر بھٹنڈہ کے ایک سرکاری اسکول میں صرف ایک طالب علم ہے، اسے پڑھانے کے لیے ایک استاد مقرر کیا گیا ہے۔ یہ صورتحال گزشتہ تین سالوں سے سکول میں برقرار ہے۔ مکمل رپورٹ پڑھیں...

ایک طالب اور ایک استاد
ایک طالب اور ایک استاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 10:12 PM IST

بھٹنڈہ: ایک طرف پنجاب حکومت تعلیم کا معیار بلند کرنے کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے۔ دوسری جانب عام لوگ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں پڑھنے بھیجنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ایسا ہی منظر بھٹنڈہ کے گاؤں کوٹھے بدھ سنگھ والا کے گورنمنٹ پرائمری اسمارٹ اسکول میں دیکھنے کو ملا۔ اس سکول میں گزشتہ 3 سال سے صرف ایک بچہ پڑھنے آ رہا ہے۔ جبکہ صرف ایک استاد پڑھانے آرہا ہے۔

تاہم پنجاب حکومت نے اس سکول کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے گرانٹ جاری کر دی ہے۔ اس کے بعد بھی لوگ اپنے بچوں کو اس سکول میں داخل کروانے سے کتراتے ہیں۔

پانچویں جماعت کے طالب علم بھندر سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی طالب علموں کو سرکاری پرائمری اسکولوں میں پڑھنے کی ترغیب دے رہا ہے لیکن اس کے دوست سرکاری پرائمری اسکولوں میں پڑھنے کے لیے خواہش مند نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کا معیار بہت اچھا نہیں ہے۔

اسکول ٹیچر سربجیت کور کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ مئی میں اس اسکول میں آئی تھیں۔ اس وقت سکول میں صرف ایک طالب علم تھا۔ گو کہ گاؤں کوٹھے بدھ سنگھ والا کی آبادی 350 کےپاس ہے لیکن گاؤں والے اپنے بچوں کو سرکاری اسکول بھیجنے سے انکار کر رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم باقاعدگی سے گاؤں والوں کو اسکولوں اور حکومت کی طرف سے کیے گئے انتظامات سے آگاہ کرتا ہے لیکن اس کے باوجود گاؤں والے بچوں کو پڑھانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے وقتاً فوقتاً باقاعدہ کیمپس کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ کوٹھے بدھ سنگھ والا کے پرائمری اسکول میں ایک بھی طالب علم کے داخلے کے حوالے سے ڈپٹی ڈی ای او کا کہنا ہے کہ حکومت اور محکمہ تعلیم کی جانب سے اچھی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پنجاب کے ہر گاؤں میں ایک پرائمری سکول کھولا گیا ہے۔ جن میں طلبہ پڑھنے آتے ہیں، کچھ اسکول ایسے ہیں جن میں طلبہ کی تعداد کم ہے لیکن حکومت ہر اسکول میں پڑھانے کے لیے ایک استاد مہیا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ اس گاؤں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو داخل کیا جائے اور والدین اپنے بچوں کو سمارٹ سکولوں میں بھیجیں تاکہ وہ حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details