اردو

urdu

ETV Bharat / state

امانت اللہ خان کوبڑی راحت، عدالت نے پیشگی ضمانت منظور کر لی - AMANATULLAH KHAN

عدالت نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ دہلی پولیس کی تحقیقات میں تعاون کریں۔

امانت اللہ خان کوبڑی راحت، عدالت سے پیشگی ضمانت منظور کر لی
امانت اللہ خان کوبڑی راحت، عدالت سے پیشگی ضمانت منظور کر لی (Image Source: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2025, 5:28 PM IST

نئی دہلی:دلی کیراؤس ایونیو عدالت عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی 25 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت منظور کر لی ہے۔ اس معاملے میں عدالت نے امانت اللہ خان سے دہلی پولیس کی تحقیقات میں تعاون کرنے کو کہا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو جامعہ نگر میں 2020 کے دوران شہریت بل پو چل رہے مظاہروں میں پولیس ٹیم پر مبینہ حملہ کرنے کے الزام میں کیس درج کیا تھا تھا جس کے بعد انہیں طویل مدت کیلئے نظر بند کیا گیا۔ عدالت نے شواہد کی بنیاد پر انہیں درج ایف آئی آر کے معاملے میں راحت دی ہے۔

راؤس ایونیو کورٹ نے امانت اللہ خان کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی۔ اس معاملے میں عدالت نے امانت اللہ خان سے دہلی پولیس کی تحقیقات میں تعاون کرنے کو کہا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ جب بھی کیس سے متعلق تفتیشی افسر انہیں تفتیش کے لیے بلائیں تو انہیں حاضر ہونا پڑے گا۔ علاوہ ازیں امانت اللہ خان عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔

تاہم دہلی پولیس نے امانت اللہ خان کی پیشگی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ قبل ازیں عدالت نے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو گرفتاری سے راحت دی تھی۔ امانت اللہ خان کو دلی اسمبلی کے انتخابات کے دوران عارضی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ گوکہ انہیں الیکشن میں مخالفت کا سامنا کرن پڑا اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی انکے خلاف اپنا امیدوار کھڑا کیا تاہم انہیں ووٹنگ کے دوران بھرپور عوامی حمایت ملی۔ امانت اللہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں دلی پولیس نے فرضی مقدمات میں پھنسایا ہے لیکن پولیس عدالت مین کسی بھی الزام کو ثابت نہیں کرپارہی ہے۔

اوکھلا میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

دہلی پولیس نے 10 فروری کو پیش آئے اس واقعہ کے سلسلے میں اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ پولیس کا الزام ہے کہ انہوں نے قتل کی کوشش کے ملزم شہباز خان کو حراست سے آزاد کرانے میں ہجوم کی قیادت کی۔ پولیس کرائم برانچ کی ٹیم شہباز خان کو گرفتار کرنے گئی تو امانت اللہ خان اپنے حامیوں کے ساتھ وہاں پہنچ گئے اور پولیس کو دھکے دینا شروع کر دیے۔ اسی دوران شہباز خان فرار ہو گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details