محبت کی خاطر ہندو سے مسلم بنی لڑکی نے پھر سے ہندو مذہب اختیار کیا مظفر نگر:مظفر نگر کے بگھرا میں واقع یشویر آشرم میں ایک محبت کرنے والے جوڑے نے مذہب تبدیل کر لیا ہے۔ پونم جس نے محبت کی خاطر ہندو مذہب مذہب ترک کرکے مسلم مذہب اختیار کر لیا تھا اب پھر سے ہندو مذہب میں تبدیل ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی پونم کے شوہر نے بھی ہندو مذہب اختیار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:
MP Love Jihad case ایم پی میں جبرا مذہب کی تبدیلی کا معاملہ، گھر واپسی کرنے والے شخص کی پٹائی
معلومات کے مطابق اتراکھنڈ کے روڑکی کی رہنے والی پونم نامی لڑکی جو چند سال قبل ہندو گجر تھی، تین سال قبل شاملی ضلع کے ایک مسلم نوجوان شاہنواز سے رابطہ میں آئی اور پھر فیس بک کے ذریعہ دونوں کی دوستی ہوگئی۔ دونوں نے شادی کر لی ۔ اس کے بعد دونوں میاں بیوی شاملی ضلع میں رہنے لگے۔ شاہنواز کے گھر میں پونم کو گوشت مچھلی کھانا پسند نہیں تھا اور اسلامی مذہب کے قوانین کی وجہ سے پونم نے پھر سے ہندو مذہب اپنا لیا۔ اپنی بیوی کے مشورے کے بعد شاہنواز نے بھی پونم کے ساتھ ہندو مذہب اختیار کر لیا۔ شاہنواز نے اپنا نام بدل کر راہل رکھ لیا اور عرشی کو پہلا ہندو نام پونم دیا گیا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بھی اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ اس سے پہلے مدھیہ پردیش میں جبراً مذہب کی تبدیلی کا معاملہ پیش آیا تھا، جہاں گھر واپسی کرنے والے شخص کی پٹائی کر دی گئی تھی۔