مظفر نگر :جمعیۃ علماء ہند ضلع مظفر نگر کے ایک وفد نے منگل کو ایس پی دیہات آدتیہ بنسل سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں پولیس مدارس میں زیر تعلیم بچوں کی فہرست مانگ رہی ہے۔ اس لیے ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اگر آپ فہرست حاصل کرنا چاہتے ہو تو مدرسوں کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہو تو آپ گاؤں کے پردھان یا گاؤں کے معززین سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے مدرسہ کے منتظمین میں سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
جمعیۃ علماء ہند مظفر نگر کے وفد نے ایس پی دیہات آدتیہ بنسل سے ملاقات کی - JAMIAT ULEMA HIND MUZAFFARNAGAR
وفد نے کہا کہ مدرسوں میں صرف گاؤں کے بچے ہی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
جمعیۃ علماء ہند مظفر نگر کے وفد نے ایس پی دیہات آدتیہ بنسل سے ملاقات کی (Image Source: ETV Bharat)
Published : Oct 19, 2024, 7:16 PM IST
وفد نے کہا کہ مدرسوں میں صرف گاؤں کے بچے ہی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ایس پی دیہات آدتیہ بنسل کے ساتھ تعلیمی کاموں پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کے سینئر عہدیداروں نے کہا کہ حکومت کی گائڈ لائین کے مطابق مدارس میں بچوں کو پرائمری اور سیکنڈری سطح تک تعلیم دی جارہی ہے۔ وفد میں مولانا مکرم علی قاسمی ضلع صدر، محمد آصف قریشی بڈھانوی سینئر ضلع نائب صدر، مولانا عبدالخالق قاسمی ضلعی ناظم اعلیٰ موجود تھے۔