اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیدر کے بااثر افراد کے ایک وفد نے بنگلور کے علماء سے ملاقات کی - Lok Sabha Elections 2024

Bidar Delegation in Bangalore: بیدر کے بااثر افراد کے ایک وفد نے بنگلور کے علماء کرام سے ایک خیر سگالی ملاقات کی۔ تاکہ ریاست میں مسلمانوں کے سیاسی مسائل کو حل کرتے ہوئے مناسب اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور مسلم علماء اکرام، دانشوران قوم و ملت کے مطالبات کی یکسوئی کی جائے۔

A delegation from Bidar met with scholars of Bangalore
A delegation from Bidar met with scholars of Bangalore

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 5:10 PM IST

بیدر: جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے مختلف پارٹیوں سے جڑے احباب اپنے اپنے حلقہ اپنے پسندیدہ قائد کو ٹکٹ دلوانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ بات اگر کانگریس پارٹی کی کی جائے تو اس بار بالخصوص اقلیتوں میں مسلمانوں نے 90 فیصد مسلمانوں نے کانگریس پارٹی کو ووٹ دے کر ریاست کرناٹک میں کانگریس پارٹی کو دوبارہ اقتدار میں لانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ایسے میں کانگریس پارٹی کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ مسلمانوں کے سیاسی مسائل کو حل کرتے ہوئے مناسب اور ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے مسلم علماء اکرام، دانشوران قوم و ملت کے مطالبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایسے علاقے جہاں پر مسلم اکثریت زیادہ ہے۔ ان علاقوں میں کانگریس پارٹی زیادہ سے زیادہ ٹکٹ دے کر مسلم امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بیدر: ناصر خان ضلع کانگریس اقلیتی یونٹ کے صدر نامزد

ریاست میں برسر اقتدار کانگریس حکومت سے مسلمانوں کی کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ ایسے میں کانگریس پارٹی کے ذمہ داران کو بھی چاہیے کہ وہ بالخصوص ریاست کے مسلمانوں کے مطالبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے فیصلہ کریں۔ ریاست کرناٹک میں اگر بات ضلع بیدر کی کریں تو یہاں پر مختلف مکتب فکر کے علماء کرام، دانشوران قوم وملت نے کانگریس پارٹی کے اعلی ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے اس بار بیدر لوک سبھا حلقہ کے لیے ایک مسلمان امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
حال ہی میں کانگریس پارٹی کے قومی اقلیتی صدر عمران پرتاپ گڑھی کے بیدر دور کے موقع پر مختلف مکتب فکر و غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران نے عمران پرتاپ گڑھی سے ملاقات کرتے ہوئے بیدر لوک سبھا حلقہ کے لیے کانگریس پارٹی کے سینیئر کانگریس لیڈر ایاز خان کو بیدر سے ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا۔ اس طرح آج بیدر سے بااثر افراد کے ایک وفد کی شکل میں بیدر کے مختلف مکتب فکر کے علماء کرام، دانشوران قوم وملت نے بنگلور میں موجود مختلف علمائے کرام اور سیاسی بصیرت لکھنے والے احباب سے ملاقات کرتے ہوئے ایاز خان کو بیدر حلقہ سے کانگریس پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دینے کے مطالبہ پر تبادلۂ خیال کیا۔ اب دیکھنا ہے کہ کیا بیدر لوک سبھا حلقہ کے لیے کانگریس پارٹی کے اعلیٰ ذمہ داران اور ریاستی وزیر اعلیٰ و ریاستی نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ ریاستی اقلیتی قائد ضمیر احمد خان بیدر لوک سبھا اسمبلی حلقہ کے لیے کس امیدوار کے نام پر مہر لگاتے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاستی اقلیتی وزیر ضمیر احمد خان نے ریاست کے وزیر اعلیٰ نائب وزیر اعلیٰ و کانگریس پارٹی کے دیگر ذمہ داران سے ریاست کرناٹک میں مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ساتھ ہی بیدر لوک سبھا حلقہ سے ایک مسلمان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details