اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر میں انجمن یادگر انتخابات کے لئے 47 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا - Ajmer Anjuman Yadgar Election - AJMER ANJUMAN YADGAR ELECTION

Anjuman Yadgar Election In Ajmer حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ میں خدمات انجام دینے والے خدام خواجہ کی تنظیم انجمن یادگار چشتیا کہ انتخابات پانچ جون 2024 کو منعقد ہوں گے , اسی سلسلے میں اب تک 47 امیدواروں نے اپنا امیدواری کا پرچہ داخل کر دیا ہے

اجمیر میں انجمن یادگر انتخابات کے لئے 47 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا
اجمیر میں انجمن یادگر انتخابات کے لئے 47 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 1:17 PM IST

اجمیر میں انجمن یادگر انتخابات کے لئے 47 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا (etv bharat)

اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ میں خدمات انجام دینے والے خدام خواجہ کی تنظیم انجمن یادگار چشتیا کہ انتخابات پانچ جون 2024 کو ہوں گے ۔انتخابات کو لے کر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہے۔انتخابات کو لے کر امیداروں میں بھی زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجمیر شریف درگاہ خدامے خواجہ کی تنظیم انجمن یادگار شیخ زادگان کے انتخابی عمل کے تحت اب تک 47 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ الیکشن آفیسر کی 5 ممبران کی ٹیم نے تمام کاغذات نامزدگی کی جانچ کی جس میں تمام فارم درست پائے گئے۔ اس میں اب امیدوار جمعہ کی شام تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔

اگلے ماہ 5 جون 2024 کو ووٹنگ کا عمل صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک چلے گا۔ غور طلب ہے کہ انجمن یادگار تنظیم اجمیر درگاہ خدامے خواجہ کی ہے اور مذہبی رسومات کے علاوہ اپنی برادری کی تعلیم، تربیت اور ترقی کا کام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جے پور میں چرند و پرندوں کی حفاظت کے لئے بائیک ریلی - Bike Rally Jaipur To Ajmer Sharif

امیدواروں کا کہنا ہے کہ انتخابات کو لے کر وہ پروجوش ہیں۔انہیں امید ہے کہ نئی کمیٹی فلاح و بہبود کے کاموں کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔تمام لوگوں کو لے کر کام کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details