اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 10:15 AM IST

Updated : Jan 24, 2024, 10:39 AM IST

ETV Bharat / state

آگرہ: مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرانے پر 11 افراد گرفتار

Saffron Flag Hoisted Atop Mosque ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں جلوس کے دوران مسجد پر بھگوا پرچم لہرانے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گیارہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

waving saffron flag
waving saffron flag

آگرہ: اتر پردیش میں آگرہ کے تاج گنج تھانے کے تحت بلوچ پورہ کی ایک مسجد پر مبینہ طور پر بھگوا جھنڈا لہرانے کے الزام میں گیارہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تاج گنج پولیس کے انچارج جسویر سنگھ نے بتایا کہ تاج گنج پولیس اسٹیشن میں پیر کے روز متولی (مسجد کے نگراں) ظہیر الدین کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد گیارہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ پیر کو ایودھیا میں پران پرتیشتھا کی تقریب منانے کے لیے علاقے میں جلوس نکالا جا رہا تھا کہ چند نوجوان مسجد کی عمارت کے پروجیکشن پر چڑھ گئے اور ہاتھوں میں زعفرانی پرچم لہراتے ہوئے مسجد پر لگوادیا۔

جسویر سنگھ نے کہا کہ پیر کی سہ پہر کو تقریبا 1,000 سے 1,500 نامعلوم لوگوں کے ہجوم کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جسویر سنگھ نے مزید کہا کہ "گیارہ افراد کو گرفتار کر کے منگل کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مناسب کارروائی کی جانی ہے، سبھی کا تعلق تاج گنج علاقے سے ہیں"۔

مزید پڑھیں:دسہرہ کے دوران مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا گیا

اسی طرح کے ایک اور واقعہ شاہجاں پور میں پیش آیا جہاں شرپسند عناصر نے مسجد پر بھگوا پرچم لہرایا اس معاملے میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔

آئی اے این ایس

Last Updated : Jan 24, 2024, 10:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details