احمدآباد میں ٹور اینڈ ٹراویلس کی جانب سے 102 عازمین کو حج کی ٹریننگ دی گئی (ETV Bharat Urdu) احمدآباد:رزاق اینڈ سنس کاکی والا ٹور اینڈ ٹراویلس کے مالک وسیم کاکی والا نے کہا کہ ہمارے ٹراویل کی طرف سے گزشتہ 42 سالوں سے احمد آباد سے حج کے ٹور لے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں آج ایک حج ٹریننگ کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ 40 دن کے لیے یہ ٹور رہے گا۔ جس میں 6 لاکھ کا پیکج ہے۔ اس ٹریننگ میں حج کے تمام طرح کے ارکان اور حج سے متعلق مسائل و فرائض کی جانکاری دی گئی۔ 102 عازمین ہمارے ساتھ سفر حج پر جائیں گے۔ ہم لوگ حاجیوں کا تمام طرح سے خیال رکھتے ہیں۔ انہیں ہوٹل بھی بالکل قریب میں ہی مہیا کراتے ہیں۔ انہیں کھانے پینے کا اور تمام جگہ کی زیارت کرانے کا مخصوص انتظام ہم کرتے ہیں۔ کسی کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس کا پورا خیال ہماری جانب سے رکھا جاتا ہے۔ اس کے لیے ہمارے ٹور کے ذریعہ لوگ سفر حج پر جانا کافی پسند کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Haj 2023 احمدآباد میں حج ٹریننگ کے دوران سیاہ پٹی باندھ کرعازمین کا احتجاج
اسی درمیان سفر حج پر جانے والے عازمین نے کہا کہ آج حج کی ٹریننگ کا پروگرام رکھا گیا اور خاص طور سے کاکی والا ٹورس اینڈ ٹراویل کو ہم گزشتہ کئی سالوں سے جانتے ہیں اور ان کے ٹور کے ذریعہ بڑی تعداد میں لوگوں نے سفر حج کیا ہے۔ اسی لیے ان کے ویو کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم بھی اس بار ان کے ذریعہ سے حج پر جا رہے ہیں۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہمیں حج پر جانے کا موقع مل رہا ہے۔ یہ ٹراویل کافی پرانا ہے اور ہر طرح کا انتظام اور سہولیات اس کے ذریعہ بہترین طریقہ سے دیا جاتا ہے۔ اس کے لیے اس ٹور کے ذریعہ لوگ حج پر جانا کافی پسند کرتے ہیں۔
عازمین حج نے مزید کہا کہ ہم وہاں جا کر ملک اور امت کے لیے دعائیں کریں گے۔ اس موقع پر ماسٹر ٹرینر نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں پر حج کی ٹریننگ رکھی گئی ہے۔ اب بہت اچھے طریقہ سے یہ ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ خاص طور سے حج کے تمام طرح کے ارکان اور مسائل کے بارے میں تمام عازمین کو معلومات دی گئی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ سبھی کے حج قبول ہوں اور کامیاب ہوں۔