نئی دہلی: بھارت کی خاتون ریسلر وینیش پھوگاٹ ہفتہ کو وطن واپس پہنچ گئیں۔ ونیش پھوگاٹ کا ملک واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ونیش کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ نعرے لگاتے ہوئے ان کے گھر لایا گیا۔ بہت سے لوگوں نے وقتاً فوقتاً ونیش پھوگٹ کو روست میں روک کر ان کی عزت افزائی بھی کی۔
روڈ شو کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد ان کے ساتھ چلتی رہی۔ دہلی سے ان کے گاوں بلالی جاتے ہوئے ونیش کو کئی گاؤں میں انعامات سے بھی نوازا گیا۔ جس کی وجہ سے 135 کلومیٹر طویل سفر ہفتہ کو تقریباً 13 گھنٹے میں مکمل ہوا۔
ونیش پھوگاٹ کو گاوں والوں نے گولڈ میڈل پہنایا
پیرس اولمپکس سے واپسی کے بعد اس کا شاندار استقبال کیا گیا جس سے متاثر ہوکر ونیش نے کہا کہ اس اعزاز کے مقابلے میں 1000 اولمپک گولڈ میڈل بھی پھیکے ہیں۔ ہفتہ کے روز شاندار استقبال کے بعد اتوار کو ونیش کے اعزاز میں اس کے گاؤں بلالی میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور ونیش پر پر نہ صرف انعامات کی بارش کی بلکہ انھیں گولڈ میڈل سے بھی نواز دیا گیا۔
ونیش کو 16 کروڑ روپے بطور انعام ملنے کا دعویٰ کیا گیا
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں مختلف تنظیمیں ریسلر کو انعامی رقم دینے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ وائرل پوسٹ کے مطابق ونیش کو بین الاقوامی جاٹ مہاسبھا، ہریانہ ٹریڈ آرگنائزیشن اور پنجاب جاٹ ایسوسی ایشن نے دو دو کروڑ روپے دیے ہیں۔ پوسٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق ونیش کو کل 16 کروڑ اور 30 لاکھ روپے بطور انعام ملے ہیں ہے۔