اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ویمنز ایشیا کپ 2024: ہندوستان کا نیپال سے مقابلہ آج - WOMENS ASIA CUP 2024 - WOMENS ASIA CUP 2024

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2024 کے اپنے تیسرے میچ میں نیپال کی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ہندوستانی ٹیم آج کے میچ میں بڑی جیت درج کرنا چاہے گی۔

ویمنز ایشیا کپ 2024:ہندوستان کا نیپال سے مقابلہ آج
ویمنز ایشیا کپ 2024:ہندوستان کا نیپال سے مقابلہ آج ((IANS PHOTOS))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 11:09 AM IST

کولمبو:ویمنز ایشیا کپ 2024 کے اپنے تیسرے میچ میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا آج نیپال سے مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ سری لنکا کے رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں ہرمن پریت کور ہندوستان کی کپتانی کریں گی اور اندو برما نیپال کی کپتانی کریں گی۔

سری لنکا کے رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی پچ پر بلے باز کافی رنز بنا رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 201 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ سری لنکن ٹیم نے بھی اس پچ پر ملائیشیا کے خلاف 184 رنز بنائے تھے۔ ایسے میں اس پچ کو بلے بازوں کے لیے مددگار اور رنز سے بھرا مانا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ تیز گیند باز نئی گیند کے ساتھ یہاں کارگر ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسپنرز بھی پرانی گیند کے ساتھ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیم انڈیا ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ہیڈ کوچ گمبھیر کے ساتھ سری لنکا پہنچی

ٹیم انڈیا کے لیے اسمرتی مندھانا، کپتان ہرمن پریت کور اور ریچا گھوش شاندار فارم میں ہیں ۔ پہلے میچ میں مندھان نے پاکستان کے خلاف 45 رنوں کی اننگز کھیلی تھی جب کہ یو اے ای کے خلاف دوسرے میچ میں ہرمن اور ریچا نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details