حیدرآباد:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہوگا اور 9 مارچ کو لاہور میں فائنل کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کا اختتام ہوگا۔ فائنل میچ کے لیے ایک ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے 10 مارچ کو فائنل میچ کھیلا جاسکتا ہے۔
اس آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں ہیں۔ میڈیا ذرائع کے اگر بھارت ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہوتا ہے تو سری لنکا کی ٹیم کو ان کی جگہ پر شامل کیا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی بھی اس بات سے پریشان و حیران ہے کہ اگر بھارت بالآخر پاکستان کا دورہ کرنے سے دستبردار ہو جاتا ہے تو پاکستان بورڈ کی طرف سے کوئی فوری منصوبہ تیار نہیں ہے اور نہ ہی وینیوز کے حوالے سے ان کے پاس کوئی متبادل آپشن بھی ہے
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے پاس ممکنہ متبادل مقامات کے طور پر متحدہ عرب امارات یا سری لنکا جیسے اختیارات موجود تھے تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان مسلسل یہ کہتا رہا ہے کہ ہم یہ ٹورنامنٹ اپنے ملک میں ہی کرائیں گے کسی اور مقام پر جانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
وہیں بی سی سی آئی نے بھی ہمیشہ یہی کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنا مکمل طور پر اس کی حکومت کی رضامندی کے ساتھ ہی ممکن ہے اور وہ اس کے احکامات کے مطابق ہی عمل کریں گے۔