اینیٹگا:ویسٹ انڈیز کی ٹی20 ورلڈ کپ مہم کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ گزشتہ شب سینٹ لوشیا میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران اسٹار بلے باز برینڈن کنگ سائیڈ اسٹرین کا شکار ہو گئے۔ کنگ کو اس وقت چوٹ لگی جب وہ سیم کرن کی ایک طاقتور کور ڈرائیو کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے، جس کی وجہ سے انہیں چوٹ سے ریٹائر ہونا پڑا اور وقت سے پہلے میدان چھوڑنا پڑا۔
کنگ نے ویسٹ انڈیز کو شاندار آغاز فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، صرف 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے، جس میں ریس ٹوپلے کا 101 میٹر کا چھکا بھی شامل تھا۔اس کے لیے متبادل گیند کی ضرورت تھی۔ تاہم، ان کی جارحانہ اننگز اس وقت اچانک رک گئی جب وہ اپنی 13 ویں گیند پر درد سے کراہنے لگے۔ فوری طبی امداد حاصل کرنے کے بعد، کنگ مزید کھیلنے کے قابل نہیں رہے اور بعد میں ان کی سائیڈ سٹرین کی تشخیص ہوئی۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے انجری کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کنگ انگلینڈ کے رنز کے تعاقب کے دوران میدان میں واپس نہیں آئیں گے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کہاکہ برانڈن کنگ کو سائیڈ سٹرین کا سامنا ہے اور وہ اس شام کے میچ میں میدان میں نہیں اتریں گے۔ سائیڈ اسٹرینز کو ٹھیک ہونے میں عام طور پر کئی ہفتے لگتے ہیں، اس لیے کنگ ورلڈ کپ کے بقیہ میچوں کے لیے مشکوک ہیں، خاص طور پر ٹورنامنٹ میں صرف 10 دن باقی ہیں۔