اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وسیم جعفر کا مائیکل وان پر طنز - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی 68 رنوإ کی جیت کے بعد سابق ہندوستانی بلے باز وسیم جعفر نے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ اپنے آپ کو انگلش ناشتے سے نوازا جائے۔ وان اور جعفر کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ مذاق و طنز کرتے رہے ہیں ۔ جعفر نے حال ہی میں X پر جو پوسٹ کیا وہ کسی مضحکہ خیز لمحے سے کم نہیں تھا۔

وسیم جعفر کا مائیکل وان پر طنز
وسیم جعفر کا مائیکل وان پر طنز ((ETV Bharat))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 3:40 PM IST

جارج ٹاون: ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے آغاز سے پہلے وان نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے بارے میں اپنی پیشین گوئیاں شیئر کیں۔ وان نے یکم مئی کو پوسٹ کیا اور لکھا، 'ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے میرے 4 سیمی فائنلسٹ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز ہیں جبکہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ،ہندوستان اور افغانستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

جمعرات کو گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 68 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں شاہانہ انداز میں کوالیفائی کرلیا۔ہندوستان کے 171 رنوںکے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 103 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت کے بعد وسیم جعفر نے وان پر تنقید کرنے کا موقع ہاتھوں سے جانے نہیں دیا۔ جعفر نے وان کی سیمی فائنل ٹیم کی پیشن گوئی کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کیا اور لکھاکہ شکریہ مائیکل آپ کی پیشنگوئی کو کسی نے کوئی اہمیت نہیں دی ۔ کیوں نہ اپنے آپ کو انگلش ناشتے سے نوازیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے 10 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی، سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی

ہندوستان کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی جیت پر مائیکل وان کی پوسٹ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کسی بھی پچ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔شکست پر پچ کو لے کر بہانا نا بنائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details