اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ویراٹ کوہلی کی 51ویں ون ڈے سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی - INDIA DEFEATS PAKISTAN

ویراٹ نے پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میں ناقابل شکست سنچری بنا کر پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

ویراٹ کوہلی کی 51ویں ون ڈے سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
ویراٹ کوہلی کی 51ویں ون ڈے سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی (IANS)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Feb 24, 2025, 6:13 AM IST

دبئی: بھارت کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے فارم میں واپسی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف طوفانی سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 6 وکٹوں سے فتح دلادی۔ وراٹ نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی آخری سنچری بنائی تھی۔ اس کے بعد ون ڈے میں کوہلی کی یہ پہلی سنچری ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

ویراٹ کوہلی نے اپنی 51ویں ون ڈے سنچری بنائی:

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں ویراٹ کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 51ویں سنچری اسکور کی ہے۔ وہ دنیا بھر میں ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔ کوہلی کی سنچری اس وقت آئی جب بھارت، پاکستان کی طرف سے جیت کے لیے 242 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہا تھا۔

اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد ویراٹ کوہلی کریز پر آئے۔ تیسرے نمبر پر آتے ہوئے انہوں نے شاندار بلے بازی کی اور اپنی سنچری مکمل کی۔ وراٹ نے 111 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ اس سے قبل انہوں نے 4 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں میں اپنے 50 رنز مکمل کیے۔ ان کی 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز ہندوستان کو سیمی فائنل تک لے گئی جس کے لیے انہیں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

ویراٹ کوہلی نے 2 بڑے ریکارڈ اپنے نام درج کر لیے:

اس میچ میں ویراٹ کوہلی نے ونڈے کریئر میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ہی ویراٹ ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ ون ڈے میں ان کے نام کل 158 کیچز درج ہیں۔ ان دو بڑے ریکارڈز کے ساتھ ویراٹ کوہلی نے دکھایا ہے کہ وہ بڑے ٹورنامنٹس کے کھلاڑی ہیں۔

کوہلی نے آئی سی سی ایونٹ میں ایک بڑا سنگ میل حاصل کیا:

کوہلی چیمپئنز ٹرافی، ون ڈے ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں یہ ان کی پہلی سنچری تھی۔ اس کے علاوہ آئی سی سی ایونٹس میں ان کے نام چھ سنچریاں ہیں۔

بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی:

اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ بھارت نے 242 رنز کا ہدف 43ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 62، محمد رضوان نے 46 اور خوشدل شاہ نے 38 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی جانب سے ویراٹ کوہلی نے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ شریاس ایئر نے 56 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ روہت نے 20 اور شبمن گل نے 46 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ خوشدل شاہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details