اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کیا ونیش پھوگاٹ کی سیاست میں انٹری ہونے والی ہے؟ - Vinesh Phogat politics - VINESH PHOGAT POLITICS

پیرس اولمپکس سے بغیر میڈل کے وطن واپس آنے کے بعد خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کے اب سیاست میں قدم رکھنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسٹار پہلوان اپنی کزن ببیتا پھوگاٹ کے خلاف ہریانہ اسمبلی کا الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ ہریانہ میں ایک اکتوبر کو اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں۔

ونیش پھوگاٹ اور ببیتا پھوگاٹ
ونیش پھوگاٹ اور ببیتا پھوگاٹ (IANS PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 20, 2024, 5:48 PM IST

نئی دہلی: پیرس اولمپکس سے واپس آنے کے بعد اب یہ خبریں گردش کر رہی ہے کہ اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ ممکنہ طور پر ہریانہ اسمبلی کا الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ ان کے قریبی لوگوں نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کو یہ اطلاع دی۔ لیکن ونیش نے پہلے ہی یہ کہہ دیا تھا کہ وہ سیاست میں قدم نہیں رکھنے والی ہیں۔

تجربہ کار پہلوان نے پیرس اولمپکس میں خواتین کے 50 کلوگرام ایونٹ میں 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے فائنل میچ سے قبل نااہل ہونے کے بعد طلائی تمغہ جیتنے کا موقع کھو دیا تھا۔ لیکن وطن واپسی کے بعد ونیش کا ایک چیمپیئن کھلاڑی کی طرح سے اسقبال کیا گیا۔

لیکن ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ ونیش پھوگاٹ کس سیاسی پارٹی میں شامل ہوں گی۔ تاہم، پھوگاٹ خاندان کے قریبی ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ہریانہ اسمبلی الیکشن میں ونیش پھوگاٹ بمقابلہ ببیتا پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا بمقابلہ یوگیشور دت کے درمیان سیاسی میچ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ کا ہفتہ کے روز وطن واپسی پر دہلی سے لیکر ان کے گاوں بلالی تک پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ ونیش نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ ہماری لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے میں بھگوان سے دعا کرتی ہوں کہ سچائی کی فتح ہو۔ اس سے قبل ونیش نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا بھی اشارہ دے چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details