حیدرآباد: گزشتہ ہفتے دوران میچ گراونڈ پر گرنے والے 27 سالہ یوراگوئین فٹبالر جوآن ایزکیرڈو کا انتقال ہوگیا۔ ان کے کلب نیشنل نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اس کی جانکاری دی۔
دراصل 22 اگست کو برازیل کے مورمبی اسٹیڈیم میں راؤنڈ آف 16 میں کلب ناسیونال اور ساؤ پالو کے درمیان دوسرے مرحلے کے میچ کے دوران یوراگوئین فٹبالر زمین پر گئے تھے جس کے بعد سے 27 سالہ نوجوان کو طبی امداد دی جارہی تھی۔ لیکن وہ زندگی کی لڑائی ہار گئے۔
جوآن ایزکیرڈو کے کلب نیشنل نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یہ ہمارے لیے گہرے دکھ اور صدمے کی بات ہے کہ ہمارے پیارے کھلاڑی جوآن ایزکیرڈو کا انتقال ہوگیا ہے۔ ہم ان کے خاندان، دوستوں، ساتھیوں اور پیاروں کے ساتھ اپنی انتہائی مخلصانہ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس کے ناقابل تلافی نقصان پر پورا نیشنل سوگ میں ہے۔