اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انڈر 19 ورلڈ کپ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا - انڈر 19 ورلڈ کپ

Under 19 World Cup 2024 ہندوستان نے منگل کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 46 رن بنا لئے ہیں

انڈر 19 ورلڈ کپ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا
انڈر 19 ورلڈ کپ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

By UNI (United News of India)

Published : Feb 6, 2024, 2:26 PM IST

بینونی:جنوبی افریقہ کے بولومور پارک میں آج یہاں ہندوستانی کپتان ادے سہارن نے انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان ابھی تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔

میزبان جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رن بنا لئے ہیں۔ہندوستان کے تیز گیندباز لیمبانی نے جنوبی افریقہ کے سلامی بلے باز اسٹیون اسٹولک کو 14 رنوں کے انفرادی اسکور پر کیچ آوٹ کرایا۔لیمبانی ڈیوڈ ٹیگر کو کلین بولڈ کردیا۔جنوبی افریقہ نے 9 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر46 رن بنا لئے ہیں

رواں انڈر 19 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی ٹیم نے اب تک شاندار کھیل کا مطاہرہ کیا ہے۔راونڈ رابن لیگ اور سپر6 مرحلے میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔ہندوستان نے تمام حریف ٹیموں کو شکست دی ہے

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:-

انڈیا انڈر 19 ٹیم: آدرش سنگھ، ارشین کلکرنی، مشیر خان، ادے سہارن (کپتان)، پریانشو مولیا، سچن داس، اراویلی اونیش (وکٹ کیپر)، مروگن ابھیشیک، نمن تیواری، راج لمبانی اور سومی پانڈے۔

جنوبی افریقہ انڈر 19 ٹیم: گلبرٹ پریٹوریئس (وکٹ کیپر)، اسٹیو اسٹاک، ڈیوڈ ٹیگر، رچرڈ سیلٹسوین، ڈیون مارے، جوآن جیمز (کپتان)،

اولیور وائٹ ہیڈ، ریلی نورٹن، ٹرسٹن لوس، کوبانی موکوئینا اور واینا مافاکا

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز 86 رنوں پر ڈھیر،ون ڈے سیریز پر آسٹریلیا کا قبضہ

آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا آسٹریلیا سے آٹھ فروری کو مقابلہ ہوگا۔ٹورنامنٹ کا خطابی معرکہ11 فروری بروز اتوار کو جنوبی افریقہ کے بینونی میں کھیلا جائے گا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details