اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مشیر خان کی آل راؤنڈ کارکردگی، نیوزی لینڈ کو 214 رنوں سے شکست - بھارت نیوزی لینڈ میچ

U 19 World Cup 2024 انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سِکس کے پہلے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 28.1 اوورز میں 81 رنز پر ڈھیر کرکے 214 رنوں سے میچ جیت لیا۔ سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیر خان نے پہلے بلے سے سنچری اسکور کی، پھر گیندبازی سے دو وکٹ بھی جھٹکے۔

Etv Bharat
مشیر خان کی آل راؤنڈ کارکردگی، نیوزی لینڈ کو 214 رنوں سے شکست

By UNI (United News of India)

Published : Jan 30, 2024, 9:37 PM IST

بلوم فونٹین: مشیر خان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت بھارت نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سِکس کے پہلے میچ میں منگل کو نیوزی لینڈ کو 214 رنوں سے شکست دی۔ اس سے قبل مشیر خان کی 131 رن کی سنچری اور آدرش سنگھ کی 52 رن کی نصف سنچری اننگز کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف منگل کو آٹھ وکٹوں پر 295 رن بنائے تھے۔

296 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلے ہی اوور میں اس نے اپنے اوپنر ٹام جونز کا وکٹ صفر پر گنوا دیا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے وکٹ مسلسل گرتے رہے۔

جیمز نیلسن 10 رن، کپتان آسکر جیکسن 19 رن، جیک کمنگ 16 رن ، ایلکس تھامسن 16 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ باقی بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے۔ سومی پانڈے کی چار وکٹ، مشیر خان اور راج لمبانی کے دو دو وکٹ، نمن تیواری اور ارشین کلکرنی کے ایک ایک وکٹ کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کو 28.1 اوورز میں 81 رنز پر ڈھیر کرکے میچ جیت لیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کے لیے اتری بھارت کی شروعات خراب رہی اور اس نے سلامی بلے باز ارشن کلکرنی نو رنز پانچویں اوور کی تیسری گیندپر گنوا دیا۔ اس کے بعد آدرش سنگھ نے مشیر خان کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 77 رنز جوڑے۔

آدرش 58 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان ادے سہارن نے مشیر کے ساتھ 87 رنز کی شراکت داری کی۔ ادے 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اراویلی اونیش 17 رن، پریانشو مولیا 10، سچن داس 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس دوران مشیر خان نے سنچری اسکور کی۔ اس ٹورنامنٹ میں یہ ان کی دوسری سنچری ہے۔ مشیر خان نے ٹورنامنٹ میں چار میچوں کی چار اننگز میں 81.25 کی اوسط سے 325 رنز بنائے ہیں۔ ان میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔ بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 295 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میسن کلارک نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ریان سورگس، ایوالڈ شراڈر، جیک کمنگ اور اولیور تیوتیا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details