نئی دہلی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) رائیڈنگ کلب نے علاقائی گھڑ سواری لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کوچ عمران خان کی رہنمائی میں ٹیم نے شاندار مہارت، نظم و ضبط اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے صف اول کے گھڑ سوار کلبوں میں اپنی پوزیشن مستحکم کی۔
کیپٹن محمد عمیر خان کو گولڈ میڈل
اے ایم یو رائیڈنگ کلب کے کیپٹن محمد عمیر خان گروکل، غازی آباد میں منعقدہ نیشنل کوالیفائر ٹینٹ پیگنگ چمپئن شپ میں اسٹار پرفارمر کے طور پر ابھرے، گولڈ میڈل جیت کر اے ایم یو دستے میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بن کر ابھرے۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ان کے ساتھی عمار سلمان اور کرشنا کانت کے لیے راہ ہموار کی، جنہوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا اور قومی سطح پر اپنا مقام مضبوط کیا۔