نئی دہلی: پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مسلسل تیاریاں کر رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان آئندہ سال فروری میں کرے گا۔ اس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔ ایسے میں پیسے بچانے کے لیے پی سی بی نے نئی فلڈ لائٹس خریدنے کے بجائے کرائے پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کو چیمپئن ٹرافی کے لیے نئی فلڈ لائٹس لگانی ہیں اور اس کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ پیسے بچانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی فلڈ لائٹس خریدنے کے بجائے انہیں ایک سال کے لیے کرائے پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی نے کراچی اور لاہور کے گراؤنڈز کے لیے فلڈ لائٹس ایک سال کے لیے کرائے پر لینے کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی میڈیا نے بتایا کہ کراچی اور لاہور کے گراؤنڈز میں پہلے سے نصب پرانی فلڈ لائٹس کو ہٹا کر کوئٹہ اور راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں نصب کیا جا رہا ہے۔