اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان، ایڈن مارکرم کے ہاتھ میں ٹیم کی کمان - T20 WC 2024 - T20 WC 2024

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں میں کھیلا جانے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس ٹیم کی قیادت ایڈن مارکرم کو سونپی گئی ہے۔

South Africa name T20 World Cup squad
جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی وررلڈ کپ ٹیم کا اعلان، ایڈن مارکرم کے ہاتھ میں ٹیم کی کمان

By ETV Bharat Sports Team

Published : Apr 30, 2024, 3:16 PM IST

Updated : Apr 30, 2024, 3:34 PM IST

حیدرآباد: جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں حال ہی میں کرکٹ جنوبی افریقہ کی سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے باہر کیے گئے اینریچ نورٹجے اور کوئنٹن ڈی کاک کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایڈن مارکرم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایڈن مارکرم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کسی ایونٹ میں پہلی بار جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں 2 جون سے کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے خارج کیے گئے اینریچ نورٹجے اور کوئنٹن ڈی کاک کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نورٹجے ستمبر 2023 سے کمر کی انجری کے باعث بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں، جب کہ ڈی کاک نے 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

ریان ریکیلٹن اور اوٹنیل بارٹمین کو حالیہ ساوتھ افریقہ ٹوئنٹی لیگ میں ان کی ناقابل یقین کارکردگی کا فائدہ ہوا ہے اور وہ اسکواڈ میں دو انکیپڈ کھلاڑی ہیں۔ 58.88 کی اوسط سے 530 رنز اور ایم آئی کیپ ٹاؤن کے لیے 173.77 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رکیلٹن ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے جبکہ بارٹ مین نے دفاعی چیمپئن سن رائزرز ایسٹرن کیپ کے لیے آٹھ میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔

پروٹیز ٹیم کے پاس مارکرم، ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر اور ٹرسٹن اسٹبس کی شکل میں مضبوط بیٹنگ لائن ہے جبکہ گیندبازی کی قیادت مارکو جانسن اور جیرالڈ کوٹزی کے تعاون سے کاگیسو رباڈا اور نورٹجے کریں گے۔ بیجورن فورٹوئن، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی فرنٹ لائن اسپنرز ہوں گے۔

جنوبی افریقہ اسکواڈ: ایڈن مارکرم (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کاک، بیجورن فورٹوئن، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ڈیوڈ ملر، اینریچ نورٹجے، ریان ریکیلٹن، کاگیسو رباڈا، ٹرسٹن اسٹبس، تبریز سمشی اور ٹریولنگ ریزرو میں ناندرے برگر اور لونگی نگیڈی کو رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان، ٹیم کی کمان کس کے ہاتھ میں؟

Last Updated : Apr 30, 2024, 3:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details