کولمبو:سری لنکا نے دوسری اننگ میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 56 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ دیموتھ کرونارتنے 32 اور نشان مدوشکا 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پربھات جے سوریا کو میچ میں آٹھ وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دھننجے ڈی سلوا کی کپتانی میں سری لنکا کا یہ پہلا میچ تھا۔ پہلی بار دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ میچ ہوا جس میں سری لنکا نے جیت حاصل کی۔
افغانستان کی ٹیم کل کے ایک وکٹ پر 199 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ 82ویں اوور میں رحمت شاہ نے 54 رن، ابراہیم زدران کی سنچری کے بعد افغانستان کے وکٹ مسلسل گرتے رہے۔ ابراہیم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری 259 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔ نور علی زدران نے 47 اور ناصر جمال نے 41 رنوں کی اننگ کھیلی۔ افغانستان کی پوری ٹیم 296 رنز پرسمٹ گئی۔
سری لنکا کی جانب سے پربھات جے سوریا نے دوسری اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ آسیتا فرنینڈو کو تین وکٹ ملے۔ کسون راجیتھا نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
جمعہ کو شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے دن افغانستانی ٹیم کو سری لنکا نے 198 رنوں پر ڈھیر کردیا تھا۔ سری لنکا نے پہلی اننگ میں اینجلو میتھیوز کے 141 اور دنیش چندیمل کے 107 رنز کی مدد سے 439 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔