اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مہیشوری چوہان نے شوٹنگ میں بھارت کے لیے اولمپک کوٹہ حاصل کیا - Paris Olympic Quota

شوٹر مہیشوری چوہان نے آئندہ پیرس اولمپکس کے لیے اپنی جگہ بُک کر لی ہے۔ اس نے دوحہ میں آئی ایس ایس ایف فائنل اولمپک کوالیفیکیشن چیمپئن شپ شاٹ گن کے آخری دن خواتین کے اسکیٹ ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ یہ 2024 پیرس سمر اولمپک گیمز کے لیے شوٹنگ میں بھارت کا 21 واں اور شاٹ گن مقابلوں میں پانچواں کوٹہ تھا۔

Maheshwari
مہیشوری چوہان

By UNI (United News of India)

Published : Apr 28, 2024, 10:04 PM IST

دوحہ: بھارتی نشانے باز مہیشوری چوہان نے اتوار کو آئی ایس ایس ایف فائنل اولمپک شاٹگن کوالیفیکیشن چمپئن شپ میں خواتین کے اسکیٹ مقابلے میں ہندوستان کے لیے پیرس 2024 کا کوٹہ حاصل کیا۔

مہیشوری چوہان دوحہ میں خواتین کے اسکیٹ ایونٹ میں چلی کی فرانسسکو کروٹو چاڈڈ کے بعد دوسرے نمبر پر رہیں۔ دونوں نے 54 پوائنٹس بنائے، لیکن چلی نے شوٹ آف میں بھارتی شوٹر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ 2024 پیرس سمر اولمپک گیمز کے لیے شوٹنگ میں بھارت کا 21 واں اور شاٹ گن مقابلوں میں پانچواں کوٹہ تھا۔ اس سے قبل مہیشوری چوہان نے کوالیفائر میں 121 کا قومی ریکارڈ بنا کر چوتھی پوزیشن حاصل کی اور چھ خواتین کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

گنمت سیکھون، 115 کے ساتھ 24 ویں اور اریبہ خان، 111 کے ساتھ 47 ویں، دونوں کوٹہ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔ مردوں کے اسکیٹ مقابلے میں تین بھارتی نشانے بازوں میں سے کوئی بھی کوالیفائنگ راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details