اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شاہد آفریدی کا بابر اعظم کے حوالے سے پی سی بی سے سوال - Shahid Afridi Raise Question On PCB - SHAHID AFRIDI RAISE QUESTION ON PCB

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کپتانی کے لیے بابر اعظم کی حمایت کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر سوالات اٹھا دیے۔ سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں بورڈ کی جانب سے کسی کپتان کو اتنے مواقع نہیں ملے، جتنے بابر اعظم کو ملے ہیں۔

شاہد آفریدی نے بابر کے حوالے سے پی سی بی پر سوال اٹھائے
شاہد آفریدی نے بابر کے حوالے سے پی سی بی پر سوال اٹھائے ((Photo IANS/ANI))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 7:37 PM IST

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر سوالات اٹھا دیئے۔ آفریدی نے بابر اعظم کو کپتانی میں لمبا وقت دینے پر تنقید کی۔ بابر کو کئی سابق کرکٹرز اور شائقین کی تنقید کا سامنا ہے کیونکہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپ مرحلے سے باہر ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے موقع پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم طویل عرصے سے ٹیم کے لیے کوئی بڑی ٹرافی نہیں جیت سکے۔ کپتان یا کوچ کے بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ پھر انہیں وقت دیا جائے۔ جہاں تک بابر کا تعلق ہے۔میں نے کپتانی کی ہے، یونس (خان) اور مصباح نے بہت کپتانی کی ہے۔ کپتان کو اتنے مواقع کبھی نہیں ملے۔

ورلڈ کپ ختم ہوتے ہی اکثر سب سے پہلے کپتان کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ بابر نے دو تین ورلڈ کپ، دو تین ایشیا کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کپتانی کی۔ انہیں کافی مواقع ملے۔ اگر آپ بابر کو رکھنا چاہتے ہیں تو میرے خیال میں کافی ہو گیا ہے۔ اگر آپ کسی نئے کھلاڑی کو لاتے ہیں تو اسے موقع دیں۔ آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ٹیم سلیکشن میں تسلسل ہونا چاہیے اور بار بار تبدیلیاں اور چھانٹیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

حال ہی میں پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے ڈراپ کر دیا۔ پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے وعدہ کیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سرجری کی جائے گی۔ آفریدی نے اس سلیکٹو کٹ پر بھی سوالات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستانی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جائے گی؟

غور طلب ہے کہ پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں روایتی حریف ہندوستان کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ یہی نہیں بلکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم امریکہ کے خلاف عبرتناک شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ سپر 8 سے قبل ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details