اردو

urdu

ETV Bharat / sports

یوراج سنگھ کرس گیل کے بعد یہ پاکستانی کھلاڑی بنا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ایمبیسڈر - T20 WC 2024 Ambassadors - T20 WC 2024 AMBASSADORS

یوراج سنگھ، کرس گیل اور یوسین بولٹ کے بعد اب آئی سی سی نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو دو جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔

Shahid Afridi named ICC Men's T20 World Cup 2024 ambassadors
یوراج سنگھ کرس گیل کے بعد یہ پاکستانی کھلاڑی بنا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ایمبیسڈر (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 5:15 PM IST

حیدرآباد: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس بڑے ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل آئی سی سی نے پاکستانی لیجنڈ شاہد آفریدی کو ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ایمبیسڈر کے طور پر اعلان کیا ہے۔ آفریدی سے پہلے آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ یوراج سنگھ، ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل اور امریکہ کے یوسین بولٹ کو امبیسڈر مقرر کیا تھا۔

پاکستان کے دائیں ہاتھ کے بلے باز شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2007 میں افتتاحی ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور پھر 2009 کے ایڈیشن میں اپنی ٹیم کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے تھے لیکن ان کی ٹیم فائنل میں روایتی حریف بھارت سے ہار گئی تھی۔ تاہم، وہ جلد ہی اس شکست کو بھول گئے اور اگلے ایڈیشن یعنی 2009 میں یہ ٹرافی اپنے نام کر لی۔ آفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل اور سری لنکا کے خلاف فائنل دونوں میں آل راؤنڈ پرفارمنس کے لیے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 2 جون کو امریکہ کے ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں شریک میزبان امریکہ اور کینیڈا کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان زبردست میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بیس ٹیمیں چارگروپس اور کیا ہے اس ورلڈ کپ میں خاص؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹیموں پر ایک نظر، پاکستان کے اسکواڈ کا انتظار

ABOUT THE AUTHOR

...view details