اردو

urdu

رکی پونٹنگ پنجاب کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر - Punjab Kings Head Coach

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 18, 2024, 4:08 PM IST

دہلی کیپٹلز سے علیحدہ ہونے کے بعد اب سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ پنجاب کنگز میں بطور ہیڈ کوچ کے خدمات انجام دیں گے۔

Ricky Ponting
رکی پونٹنگ (ANI)

حیدرآباد: دہلی کیپٹلز کے ساتھ اپنی وابستگی ختم کرنے کے بعد رکی پونٹنگ نے انڈین پریمیئر لیگ 2025 کے لیے پنجاب کنگز میں بطور ہیڈ کوچ شامل ہو گئے ہیں۔ رکی پونٹنگ ہی باقی کوچنگ اسٹاف کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

اس سے قبل پنجاب کنگز نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر ایک خفیہ ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں پونٹنگ کی بطور ہیڈ کوچ تقرری کا اشارہ دیا گیا ہے۔ پوسٹ میں کوکابورا بلے، ورلڈ کپ ٹرافی، ایک سپرنگ اور ایک تصویر میں پُل لکھا ہوا دکھایا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے سابق اسٹار کرکٹر پچھلے سات سیزن میں اس فرنچائز کے چھٹے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ ٹیم پچھلے ایڈیشن میں نویں نمبر پر رہی تھی۔ پونٹنگ کا سب سے پہلا کام ان کھلاڑیوں کو نشان زد کرنا ہوگا جنہیں اگلے سیزن کے لیے ریٹین کیا جا سکتا ہے۔

قوی امکان ہے کہ ہرشل پٹیل، جنہوں نے آئی پی ایل 2024 میں پرپل کیپ جیتی تھی، ششانک سنگھ اور آشوتوش شرما جو پچھلے سیزن میں فرنچائز کے لیے اسٹار پرفارمر تھے، کو پنجاب ریٹین کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پونٹنگ نے اپنے کوچنگ کیریئر کا آغاز آئی پی ایل 2015 میں دو سال تک ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ کے طور پر کیا۔ اس کے بعد آسٹریلوی تجربہ کار نے آئی پی ایل 2018 میں ہیڈ کوچ کی حیثیت سے دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کا عہدہ سنبھالا اور ٹیم نے 2019 اور 2021 کے درمیان لگاتار تین بار پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details