اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دہشت گردوں کو پکڑنے والے ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر کو بی سی سی آئی میں اہم ذمہ داری سونپی گئی - BCCI Anti Corruption Unit - BCCI ANTI CORRUPTION UNIT

بی سی سی آئی نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے پہلے ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر شرد کمار کو بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔

BCCI
بی سی سی آئی (IANS PHOTO)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Oct 5, 2024, 2:24 PM IST

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر شرد کمار کو بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے، جو کے کے مشرا کی جگہ لیں گے۔

کے کے مشرا کو گزشتہ سال بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ کا سربراہ بنایا گیا تھا لیکن وہ اپنی مدت پوری نہ کر سکے۔ بھارتی کرکٹ میں یہ اہم تقرری پاکستان میں ہونے والی چیمپینز ٹرافی سے چار مہینے پہلے کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر شرد کمار چار سال تک این آئی اے کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ این آئی اے (نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی) بھارت میں انسداد دہشت گردی کے قانون نافذ کرنے والی ایک خصوصی ایجنسی ہے۔

اتر پردیش کے بریلی سے تعلق رکھنے والے شرد کمار کو تین سال کے لیے بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ بورڈ ذرائع نے بتایا کہ 29 ستمبر کو بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ نے ان کے نام کی منظوری دی تھی۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد شرد کمار کرکٹ میں بدعنوانی سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، جن میں میچ فکسنگ اور سٹے بازی جیسے کیسز شامل ہیں۔

شرد کمار کون ہیں؟

واضح رہے کہ شرد کمار ہریانہ کیڈر کے 1979 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں اور وہ 2013 سے 2017 تک انسداد دہشت گردی تنظیم کے سربراہ تھے۔ این آئی اے کے ساتھ کام کرنے کے بعد شرد کمار کو سنٹرل ویجیلنس کمیشن میں ویجیلنس کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔ جہاں وہ جون 2018 سے اپریل 2020 تک رہے۔

این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر اپنے دور میں شرد کمار نے کئی بڑی تحقیقات اور کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے دور میں این آئی اے نے بھارت میں کئی دہشت گردانہ حملوں کی تحقیقات کی، جن میں ممنوعہ تنظیم جیش محمد کے پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشت گردانہ حملہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی سی سی چیئرمین بننے کے بعد جے شاہ کی جگہ کون لے گا؟ یہ چار نام سب سے آگے

ABOUT THE AUTHOR

...view details