ادے پور: ہندوستان کی ٹاپ شٹلر پی وی سندھو نے اتوار کو اپنے منگیتر وینکٹ دتہ سائی کے ساتھ جھیلوں کے شہر ادے پور کے پرتعیش ریسارٹ رافیلس میں شادی کی۔ نئے شادی شدہ جوڑے کی جانب سے 24 دسمبر کو سندھو کے آبائی شہر حیدرآباد میں ایک شاندار استقبالیہ پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا۔ سنگیت 20 دسمبر کو ہوا اور اگلے دن ہلدی اور مہندی لگائی گئی۔
اس رائل ویڈنگ میں سیاست اور کھیل سے جڑی بڑی شخصیات اور ساؤتھ کی مشہور شخصیات کی شرکت کا امکان تھا، پی وی سندھو کے آبائی شہر حیدرآباد میں منگل 24 دسمبر کو ہونے والے عظیم الشان استقبالیہ میں زیادہ تر بڑی شخصیات شرکت کریں گی۔